۱-تیمُتھیُس 15:1-17
۱-تیمُتھیُس 15:1-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یہ بات سچ اَور پُوری طرح قبُول کرنے کے لائق ہے کہ المسیؔح عیسیٰ گنہگاروں کو نَجات دینے دُنیا میں آئے، جِن میں سَب سے بڑا گنہگار میں ہُوں۔ لیکن مُجھ پر اِس لیٔے مہربانی ہویٔی کہ المسیؔح عیسیٰ مُجھ جَیسے بَڑے گنہگار کے ساتھ تحمُّل سے پیش آئیں تاکہ میں اُن کے لیٔے نمونہ بَن سکوں جو المسیؔح پر ایمان لاکر اَبدی زندگی پائیں گے۔ اَب اَزلی بادشاہ یعنی اُس غَیرفانی، نادیدہ، واحد خُدا کی عزّت اَور خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین!
۱-تیمُتھیُس 15:1-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ہم اِس قابلِ قبول بات پر پورا بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ مسیح عیسیٰ گناہ گاروں کو نجات دینے کے لئے اِس دنیا میں آیا۔ اُن میں سے مَیں سب سے بڑا گناہ گار ہوں، لیکن یہی وجہ ہے کہ اللہ نے مجھ پر رحم کیا۔ کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ مسیح عیسیٰ مجھ میں جو اوّل گناہ گار ہوں اپنا وسیع صبر ظاہر کرے اور مَیں یوں اُن کے لئے نمونہ بن جاؤں جو اُس پر ایمان لا کر ابدی زندگی پانے والے ہیں۔ ہاں، ہمارے ازلی و ابدی شہنشاہ کی ہمیشہ تک عزت و جلال ہو! وہی لافانی، اَن دیکھا اور واحد خدا ہے۔ آمین۔
۱-تیمُتھیُس 15:1-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
یہ بات سچ اور ہر طرح سے قبُول کرنے کے لائِق ہے کہ مسِیح یِسُوعؔ گُنہگاروں کو نجات دینے کے لِئے دُنیا میں آیا جِن میں سب سے بڑا مَیں ہُوں۔ لیکن مُجھ پر رَحم اِس لِئے ہُؤا کہ یِسُوعؔ مسِیح مُجھ بڑے گُنہگار میں اپنا کمال تحمُّل ظاہِر کرے تاکہ جو لوگ ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے اُس پر اِیمان لائیں گے اُن کے لِئے مَیں نمُونہ بنُوں۔ اب اَزلی بادشاہ یعنی غَیرفانی نادِیدہ واحِد خُدا کی عِزّت اور تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔