۱-تِھسّلُنیکیوں 12:3-13
۱-تِھسّلُنیکیوں 12:3-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور خُداوؔند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہمیں تُم سے مَحَبّت ہے اُسی طرح تمہاری مَحَبّت بھی آپَس میں اَور سَب لوگوں کے ساتھ بڑھے اَور چھلکتی جائے۔ تاکہ وہ تمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کرے کہ جَب ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ دوبارہ لَوٹیں، تو تُم ہمارے خُدا باپ کے سامنے پاک اَور بے عیب ٹھہرو۔
۱-تِھسّلُنیکیوں 12:3-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
خداوند کرے کہ آپ کی ایک دوسرے اور دیگر تمام لوگوں سے محبت اِتنی بڑھ جائے کہ وہ یوں دل سے چھلک اُٹھے جس طرح آپ کے لئے ہماری محبت بھی چھلک رہی ہے۔ کیونکہ اِس طرح اللہ آپ کے دلوں کو مضبوط کرے گا اور آپ اُس وقت ہمارے خدا اور باپ کے حضور بےالزام اور مُقدّس ثابت ہوں گے جب ہمارا خداوند عیسیٰ اپنے تمام مُقدّسین کے ساتھ آئے گا۔ آمین۔
۱-تِھسّلُنیکیوں 12:3-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور خُداوند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہم کو تُم سے مُحبّت ہے اُسی طرح تُمہاری مُحبّت بھی آپس میں اور سب آدمِیوں کے ساتھ زِیادہ ہو اور بڑھے۔ تاکہ وہ تُمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کر دے کہ جب ہمارا خُداوند یِسُوع اپنے سب مُقدّسوں کے ساتھ آئے تو وہ ہمارے خُدا اور باپ کے سامنے پاکِیزگی میں بے عَیب ٹھہریں۔