YouVersion Logo
تلاش

۱-سموئیل 1:2-8

۱-سموئیل 1:2-8 کِتابِ مُقادّس (URD)

اور حنّہ نے دُعا کی اور کہا کہ میرا دِل خُداوند میں مگن ہے۔ میرا سِینگ خُداوند کے طُفیل سے اُونچا ہُؤا۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کھُل گیا ہے کیونکہ مَیں تیری نجات سے خُوش ہُوں۔ خُداوند کی مانِند کوئی قدُّوس نہیں کیونکہ تیرے سِوا اَور کوئی ہے ہی نہیں اور نہ کوئی چٹان ہے جو ہمارے خُدا کی مانِند ہو۔ اِس قدر غرُور سے اَور باتیں نہ کرو اور بڑا بول تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے کیونکہ خُداوند خُدایِ علِیم ہے اور اعمال کا تولنے والا۔ زورآوروں کی کمانیں ٹُوٹ گِئیں اور جو لڑکھڑاتے تھے وہ قُوّت سے کمربستہ ہُوئے۔ وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُوربنے اور جو بُھوکے تھے اَیسے نہ رہے بلکہ جو بانجھ تھی اُس کے سات ہُوئے اور جِس کے پاس بُہت بچّے ہیں وہ گُھلتی جاتی ہے۔ خُداوند مارتا ہے اور جِلاتا ہے۔ وُہی قبر میں اُتارتا اور اُس سے نِکالتا ہے۔ خُداوند مِسکِین کر دیتا اور دَولت مند بناتا ہے۔ وُہی پست کرتا اور سرفراز بھی کرتا ہے۔ وہ غرِیب کو خاک پر سے اُٹھاتا اور کنگال کو گُھورے میں سے نِکال کھڑا کرتا ہے تاکہ اِن کو شاہزادوں کے ساتھ بِٹھائے اور جلال کے تخت کے وارِث بنائے کیونکہ زمِین کے سُتُون خُداوند کے ہیں۔ اُس نے دُنیا کو اُن ہی پر قائِم کِیا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-سموئیل 2

۱-سموئیل 1:2-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

وہاں حنّہ نے یہ گیت گایا، ”میرا دل رب کی خوشی مناتا ہے، کیونکہ اُس نے مجھے قوت عطا کی ہے۔ میرا منہ دلیری سے اپنے دشمنوں کے خلاف بات کرتا ہے، کیونکہ مَیں تیری نجات کے باعث باغ باغ ہوں۔ رب جیسا قدوس کوئی نہیں ہے، تیرے سوا کوئی نہیں ہے۔ ہمارے خدا جیسی کوئی چٹان نہیں ہے۔ ڈینگیں مارنے سے باز آؤ! گستاخ باتیں مت بکو! کیونکہ رب ایسا خدا ہے جو سب کچھ جانتا ہے، وہ تمام اعمال کو تول کر پرکھتا ہے۔ اب بڑوں کی کمانیں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ گرنے والے قوت سے کمربستہ ہو گئے ہیں۔ جو پہلے سیر تھے وہ روٹی ملنے کے لئے مزدوری کرتے ہیں جبکہ جو پہلے بھوکے تھے وہ سیر ہو گئے ہیں۔ بےاولاد عورت کے سات بچے پیدا ہوئے ہیں جبکہ وافر بچوں کی ماں مُرجھا رہی ہے۔ رب ایک کو مرنے دیتا اور دوسرے کو زندہ ہونے دیتا ہے۔ وہ ایک کو پاتال میں اُترنے دیتا اور دوسرے کو وہاں سے نکل آنے دیتا ہے۔ رب ہی غریب اور امیر بنا دیتا ہے، وہی پست کرتا اور وہی سرفراز کرتا ہے۔ وہ خاک میں دبے آدمی کو کھڑا کرتا ہے اور راکھ میں لیٹے ضرورت مند کو سرفراز کرتا ہے، پھر اُنہیں رئیسوں کے ساتھ عزت کی کرسی پر بٹھا دیتا ہے۔ کیونکہ دنیا کی بنیادیں رب کی ہیں، اور اُسی نے اُن پر زمین رکھی ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-سموئیل 2