YouVersion Logo
تلاش

۱-سموئیل 16:13-23

۱-سموئیل 16:13-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

ساؤل، یونتن اور اُن کی فوج بن یمین کے شہر جِبعہ میں ٹک گئے جبکہ فلستی مِکماس کے پاس خیمہ زن تھے۔ کچھ دیر کے بعد فلستیوں کے تین دستے ملک کو لُوٹنے کے لئے نکلے۔ ایک سوعال کے علاقے کے شہر عُفرہ کی طرف چل پڑا، دوسرا بیت حَورون کی طرف اور تیسرا اُس پہاڑی سلسلے کی طرف جہاں سے وادیٔ ضبوعیم اور ریگستان دیکھا جا سکتا ہے۔ اُن دنوں میں پورے ملکِ اسرائیل میں لوہار نہیں تھا، کیونکہ فلستی نہیں چاہتے تھے کہ اسرائیلی تلواریں یا نیزے بنائیں۔ اپنے ہلوں، کدالوں، کلہاڑیوں یا درانتیوں کو تیز کروانے کے لئے تمام اسرائیلیوں کو فلستیوں کے پاس جانا پڑتا تھا۔ فلستی ہلوں، کدالوں، کانٹوں اور کلہاڑیوں کو تیز کرنے کے لئے اور آنکسوں کی نوک ٹھیک کرنے کے لئے چاندی کے سِکے کی دو تہائی لیتے تھے۔ نتیجے میں اُس دن ساؤل اور یونتن کے سوا کسی بھی اسرائیلی کے پاس تلوار یا نیزہ نہیں تھا۔ فلستیوں نے مِکماس کے درے پر قبضہ کر کے وہاں چوکی قائم کی تھی۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-سموئیل 13

۱-سموئیل 16:13-23 کِتابِ مُقادّس (URD)

اور ساؤُل اور اُس کا بیٹا یُونتن اور اُن کے ساتھ کے لوگ بِنیمِین کے جِبع میں رہے لیکن فِلستی مِکماؔس میں خَیمہ زن تھے۔ اور غارت گر فِلستِیوں کے لشکر میں سے تِین غول ہو کر نِکلے۔ ایک غَول تو سُعاؔل کے عِلاقہ کو عُفرؔہ کی راہ سے گیا۔ اور دُوسرے غول نے بَیت حورُوؔن کی راہ لی اور تِیسرے غول نے اُس سرحد کی راہ لی جِس کا رُخ وادیِ ضبوعِیم کی طرف دشت کے سامنے ہے۔ اور اِسرائیلؔ کے سارے مُلک میں کہِیں لُہار نہیں مِلتا تھا کیونکہ فِلستِیوں نے کہا تھا کہ عِبرانی لوگ اپنے لِئے تلواریں اور بھالے نہ بنانے پائیں۔ سو سب اِسرائیلی اپنی اپنی پھالی اور بھالے اور کُلہاڑی اور کُدال کو تیز کرانے کے لِئے فِلستِیوں کے پاس جاتے تھے۔ پر کُدالوں اور پھالِیوں اور کانٹوں اور کُلہاڑوں کے لِئے اور پَینوں کے درُست کرنے کے لِئے وہ ریتی رکھتے تھے۔ سو لڑائی کے دِن ساؤُل اور یُونتن کے ساتھ کے لوگوں میں سے کِسی کے ہاتھ میں نہ تو تلوار تھی نہ بھالا لیکن ساؤُل اور اُس کے بیٹے یُونتن کے پاس تو یہ تھے۔ اور فِلستِیوں کی چَوکی کے سِپاہی نِکل کر مِکماؔس کی گھاٹی کو گئے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-سموئیل 13