۱-یوحنا 20:5-21
۱-یوحنا 20:5-21 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اَور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ ہم اُسے جان لیں جو حقیقی ہے؛ اَور ہم اُس میں ہیں جو حقیقی ہے، یعنی اُس کے بیٹے حُضُور عیسیٰ المسیؔح میں۔ وُہی حقیقی خُدا اَور اَبدی زندگی ہے۔ اَے عزیز فرزندوں! اَپنے آپ کو بُتوں کی پرستِش سے محفوظ رکھو۔
۱-یوحنا 20:5-21 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ہم جانتے ہیں کہ اللہ کا فرزند آ گیا ہے اور ہمیں سمجھ عطا کی ہے تاکہ ہم اُسے جان لیں جو حقیقی ہے۔ اور ہم اُس میں ہیں جو حقیقی ہے یعنی اُس کے فرزند عیسیٰ مسیح میں۔ وہی حقیقی خدا اور ابدی زندگی ہے۔ پیارے بچو، اپنے آپ کو بُتوں سے محفوظ رکھیں!
۱-یوحنا 20:5-21 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ اُس کو جو حقِیقی ہے جانیں اور ہم اُس میں جو حقِیقی ہے یعنی اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح میں ہیں۔ حقِیقی خُدا اور ہمیشہ کی زِندگی یِہی ہے۔ اَے بچّو! اپنے آپ کو بُتوں سے بچائے رکھّو۔