۱-یوحنا 21:3-24
۱-یوحنا 21:3-24 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے عزیز دوستوں! اگر ہمارا ضمیر ہمیں مُجرم نہیں ٹھہراتا تو ہمیں خُدا کی حُضُوری میں دِلیری ہوتی ہے۔ اَور ہم جو کچھ خُدا سے مانگتے ہیں وہ اُس کی طرف سے ہمیں ملتا ہے کیونکہ ہم اُس کے حُکموں پر عَمل کرتے ہیں اَور وُہی کرتے ہیں جو اُسے پسند ہے۔ اَور اُس کا حُکم یہ ہے کہ ہم اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح کے نام پر ایمان لائیں اَور اُس کے حُکم کے مُطابق ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں۔ جو کویٔی خُدا کے حُکموں پر عَمل کرتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتاہے اَور خُدا اُس میں، اَور خُدا نے جو پاک رُوح ہمیں بخشا ہے، ہم اُسی کے وسیلے سے یہ جانتے ہیں کہ خُدا ہم میں قائِم رہتاہے۔
۱-یوحنا 21:3-24 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اور عزیزو، جب ہمارا دل ہمیں مجرم نہیں ٹھہراتا تو ہم پورے اعتماد کے ساتھ اللہ کے حضور آ سکتے ہیں اور وہ کچھ پاتے ہیں جو اُس سے مانگتے ہیں۔ کیونکہ ہم اُس کے احکام پر چلتے ہیں اور وہی کچھ کرتے ہیں جو اُسے پسند ہے۔ اور اُس کا یہ حکم ہے کہ ہم اُس کے فرزند عیسیٰ مسیح کے نام پر ایمان لا کر ایک دوسرے سے محبت رکھیں، جس طرح مسیح نے ہمیں حکم دیا تھا۔ جو اللہ کے احکام کے تابع رہتا ہے وہ اللہ میں بستا ہے اور اللہ اُس میں۔ ہم کس طرح جان لیتے ہیں کہ وہ ہم میں بستا ہے؟ اُس روح کے وسیلے سے جو اُس نے ہمیں دیا ہے۔
۱-یوحنا 21:3-24 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے عزِیزو! جب ہمارا دِل ہمیں اِلزام نہیں دیتا تو ہمیں خُدا کے سامنے دِلیری ہو جاتی ہے۔ اور جو کُچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہمیں اُس کی طرف سے مِلتا ہے کیونکہ ہم اُس کے حُکموں پر عمل کرتے ہیں اور جو کُچھ وہ پسند کرتا ہے اُسے بجا لاتے ہیں۔ اور اُس کا حُکم یہ ہے کہ ہم اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح کے نام پر اِیمان لائیں اور جَیسا اُس نے ہمیں حُکم دِیا اُس کے مُوافِق آپس میں مُحبّت رکھّیں۔ اور جو اُس کے حُکموں پر عمل کرتا ہے وہ اِس میں اور یہ اُس میں قائِم رہتا ہے اور اِسی سے یعنی اُس رُوح سے جو اُس نے ہمیں دِیا ہے ہم جانتے ہیں کہ وہ ہم میں قائِم رہتا ہے۔