YouVersion Logo
تلاش

۱-یوحنا 1:3-7

۱-یوحنا 1:3-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

دیکھو، آسمانی باپ نے ہم سے کیسی مَحَبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کَہلاتے ہیں اَور ہم واقعی ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیٔے نہیں جانتی کیونکہ اِس نے حُضُور عیسیٰ کو بھی نہیں جانا۔ اَے عزیز دوستوں! اِس وقت ہم خُدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُواہے کہ ہم اَور کیاہُوں گے لیکن اِتنا ضروُر جانتے ہیں کہ جَب حُضُور عیسیٰ پھر سے ظاہر ہوں گے تو ہم بھی اُن کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم حُضُور کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہیں۔ اَورجو کویٔی حُضُور عیسیٰ میں یہ اُمّید رکھتا ہے وہ اَپنے آپ کو وَیسا ہی پاک رکھتا ہے، جَیسا وہ پاک ہے۔ جو کویٔی گُناہ کرتا ہے وہ شَریعت کی مُخالفت کرتا ہے کیونکہ گُناہ شَریعت کی مُخالفت ہی ہے۔ لیکن تُم جانتے ہو کہ حُضُور عیسیٰ اِس لیٔے ظاہر ہویٔے تاکہ وہ ہمارے گُناہوں کو اُٹھالے جایٔیں اَور اُس کی ذات میں گُناہ نہیں ہے۔ جو کویٔی اُس میں قائِم رہتاہے وہ گُناہ نہیں کرتے رہتا اَورجو کویٔی گُناہ کرتے رہتاہے اُس نے نہ تو حُضُور عیسیٰ کو دیکھاہے اَور نہ ہی اُن کو جانتا ہے۔ اَے عزیز فرزندوں! کسی کے فریب میں نہ آنا۔ جو راستبازی کے کام کرتا ہے وہ راستباز ہے جَیسا کہ حُضُور عیسیٰ راستباز ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-یوحنا 3

۱-یوحنا 1:3-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

دھیان دیں کہ باپ نے ہم سے کتنی محبت کی ہے، یہاں تک کہ ہم اللہ کے فرزند کہلاتے ہیں۔ اور ہم واقعی ہیں بھی۔ اِس لئے دنیا ہمیں نہیں جانتی۔ وہ تو اُسے بھی نہیں جانتی۔ عزیزو، اب ہم اللہ کے فرزند ہیں، اور جو کچھ ہم ہوں گے وہ ابھی تک ظاہر نہیں ہوا ہے۔ لیکن اِتنا ہم جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہو جائے گا تو ہم اُس کی مانند ہوں گے۔ کیونکہ ہم اُس کا مشاہدہ ویسے ہی کریں گے جیسا وہ ہے۔ جو بھی مسیح میں یہ اُمید رکھتا ہے وہ اپنے آپ کو پاک صاف رکھتا ہے، ویسے ہی جیسا مسیح خود ہے۔ جو گناہ کرتا ہے وہ شریعت کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ہاں، گناہ شریعت کی خلاف ورزی ہی ہے۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ عیسیٰ ہمارے گناہوں کو اُٹھا لے جانے کے لئے ظاہر ہوا۔ اور اُس میں گناہ نہیں ہے۔ جو اُس میں قائم رہتا ہے وہ گناہ نہیں کرتا۔ اور جو گناہ کرتا رہتا ہے نہ تو اُس نے اُسے دیکھا ہے، نہ اُسے جانا ہے۔ پیارے بچو، کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو صحیح راہ سے ہٹا دے۔ جو راست کام کرتا ہے وہ راست باز، ہاں مسیح جیسا راست باز ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-یوحنا 3

۱-یوحنا 1:3-7 کِتابِ مُقادّس (URD)

دیکھو باپ نے ہم سے کَیسی مُحبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کہلائے اور ہم ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لِئے نہیں جانتی کہ اُس نے اُسے بھی نہیں جانا۔ عزِیزو! ہم اِس وقت خُدا کے فرزند ہیں اور ابھی تک یہ ظاہِر نہیں ہُؤا کہ ہم کیا کُچھ ہوں گے۔ اِتنا جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہِر ہو گا تو ہم بھی اُس کی مانِند ہوں گے کیونکہ اُس کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہے۔ اور جو کوئی اُس سے یہ اُمّید رکھتا ہے اپنے آپ کو وَیسا ہی پاک کرتا ہے جَیسا وہ پاک ہے۔ جو کوئی گُناہ کرتا ہے وہ شرع کی مُخالِفت کرتا ہے اور گُناہ شرع کی مُخالِفت ہی ہے۔ اور تُم جانتے ہو کہ وہ اِس لِئے ظاہِر ہُؤا تھا کہ گُناہوں کو اُٹھا لے جائے اور اُس کی ذات میں گُناہ نہیں۔ جو کوئی اُس میں قائِم رہتا ہے وہ گُناہ نہیں کرتا۔ جو کوئی گُناہ کرتا ہے نہ اُس نے اُسے دیکھا ہے اور نہ جانا ہے۔ اَے بچّو! کِسی کے فریب میں نہ آنا۔ جو راست بازی کے کام کرتا ہے وُہی اُس کی طرح راست باز ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-یوحنا 3