۱-یوحنا 13:2-14
۱-یوحنا 13:2-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے والدوں! میں تُمہیں اِس لیٔے لِکھ رہا ہُوں، کیونکہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔ اَے جَوان مَردوں! میں تُمہیں اِس لیٔے لِکھ رہا ہُوں، کہ تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔ بچّوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے، کیونکہ تُم خُدا باپ کو جان گیٔے ہو۔ اَے والدوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے، کہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے ہی مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔ جَوان مَردوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے، کہ تُم مضبُوط ہو، اَور خُدا کا کلام تمہارے اَندر قائِم ہے، اَور تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔
۱-یوحنا 13:2-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
والدو، مَیں آپ کو اِس لئے لکھ رہا ہوں کہ آپ نے اُسے جان لیا ہے جو ابتدا ہی سے ہے۔ جوان مردو، مَیں آپ کو اِس لئے لکھ رہا ہوں کہ آپ ابلیس پر غالب آ گئے ہیں۔ بچو، مَیں آپ کو اِس لئے لکھ رہا ہوں کہ آپ نے باپ کو جان لیا ہے۔ والدو، مَیں آپ کو اِس لئے لکھ رہا ہوں کہ آپ نے اُسے جان لیا ہے جو ابتدا ہی سے ہے۔ جوان مردو، مَیں آپ کو اِس لئے لکھ رہا ہوں کہ آپ مضبوط ہیں۔ اللہ کا کلام آپ میں بستا ہے اور آپ ابلیس پر غالب آ گئے ہیں۔
۱-یوحنا 13:2-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے بزُرگو! مَیں تُمہیں اِس لِئے لِکھتا ہُوں کہ جو اِبتدا سے ہے اُسے تُم جان گئے ہو۔ اَے جوانو! مَیں تُمہیں اِس لِئے لِکھتا ہُوں کہ تُم اُس شرِیر پر غالِب آ گئے ہو۔ اَے لڑکو! مَیں نے تُمہیں اِس لِئے لِکھا ہے کہ تُم باپ کو جان گئے ہو۔ اَے بزُرگو! مَیں نے تُمہیں اِس لِئے لِکھا ہے کہ جو اِبتدا سے ہے اُس کو تُم جان گئے ہو۔ اَے جوانو! مَیں نے تُمہیں اِس لِئے لِکھا ہے کہ تُم مضبُوط ہو اور خُدا کا کلام تُم میں قائِم رہتا ہے۔ اور تُم اُس شرِیر پر غالِب آ گئے ہو۔