YouVersion Logo
تلاش

۱-کُرِنتِھیوں 19:9-24

۱-کُرِنتِھیوں 19:9-24 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اگرچہ میں آزاد ہُوں اَور کسی کا غُلام نہیں پھر بھی میں نے اَپنے آپ کو سَب کا غُلام بنا رکھا ہے تاکہ زِیادہ سے زِیادہ لوگوں کو المسیؔح کے پاس لا سکوں۔ میں یہُودیوں میں یہُودی بنا تاکہ یہُودیوں کو المسیؔح کے لیٔے جیت سکوں۔ اہلِ شَریعت کے لیٔے شَریعت والا بنا تاکہ اہلِ شَریعت کو جیت سکوں حالانکہ میں خُود شَریعت کا پابند نہیں۔ جو لوگ شَریعت نہیں رکھتے، میں اُن کے لیٔے بےشَرع بنا تاکہ بے شَرع لوگوں کو جیت سکوں (میں خُدا کی نظر میں بےشَرع نہیں تھا بَلکہ المسیؔح کی شَریعت کے تابع تھا) کمزوروں کی خاطِر کمزور بنا تاکہ کمزوروں کو جیت سکوں۔ میں سَب لوگوں کی خاطِر سَب کچھ بنا ہُوا ہُوں تاکہ کسی نہ کسی طرح بعض کو بچا سکوں۔ میں یہ سَب کچھ انجیل کی خاطِر کرتا ہُوں تاکہ اُس کی برکتوں میں شریک ہو سکوں۔ کیاتُم نہیں جانتے کہ دَوڑ کے میدان میں مُقابلہ کے لیٔے سَب ہی دَوڑتے ہیں لیکن اِنعام ایک ہی پاتاہے۔ تُم بھی اَیسے دَوڑو کہ جیت سکو۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-کُرِنتِھیوں 9

۱-کُرِنتِھیوں 19:9-24 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اگرچہ مَیں سب لوگوں سے آزاد ہوں پھر بھی مَیں نے اپنے آپ کو سب کا غلام بنا لیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جیت لوں۔ مَیں یہودیوں کے درمیان یہودی کی مانند بنا تاکہ یہودیوں کو جیت لوں۔ موسوی شریعت کے تحت زندگی گزارنے والوں کے درمیان مَیں اُن کی مانند بنا تاکہ اُنہیں جیت لوں، گو مَیں شریعت کے ماتحت نہیں۔ موسوی شریعت کے بغیر زندگی گزارنے والوں کے درمیان مَیں اُن ہی کی مانند بنا تاکہ اُنہیں جیت لوں۔ اِس کا مطلب یہ نہیں کہ مَیں اللہ کی شریعت کے تابع نہیں ہوں۔ حقیقت میں مَیں مسیح کی شریعت کے تحت زندگی گزارتا ہوں۔ مَیں کمزوروں کے لئے کمزور بنا تاکہ اُنہیں جیت لوں۔ سب کے لئے مَیں سب کچھ بنا تاکہ ہر ممکن طریقے سے بعض کو بچا سکوں۔ جو کچھ بھی کرتا ہوں اللہ کی خوش خبری کے واسطے کرتا ہوں تاکہ اِس کی برکات میں شریک ہو جاؤں۔ کیا آپ نہیں جانتے کہ سٹیڈیم میں دوڑتے تو سب ہی ہیں، لیکن انعام ایک ہی شخص حاصل کرتا ہے؟ چنانچہ ایسے دوڑیں کہ آپ ہی جیتیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-کُرِنتِھیوں 9

۱-کُرِنتِھیوں 19:9-24 کِتابِ مُقادّس (URD)

اگرچہ مَیں سب لوگوں سے آزاد ہُوں پِھر بھی مَیں نے اپنے آپ کو سب کا غُلام بنا دِیا ہے تاکہ اَور بھی زِیادہ لوگوں کو کھینچ لاؤں۔ مَیں یہُودیوں کے لِئے یہُودی بنا تاکہ یہُودیوں کو کھینچ لاؤں۔ جو لوگ شرِیعت کے ماتحت ہیں اُن کے لِئے مَیں شرِیعت کے ماتحت ہُؤا تاکہ شرِیعت کے ماتحتوں کو کھینچ لاؤں۔ اگرچہ خُود شرِیعت کے ماتحت نہ تھا۔ بے شرع لوگوں کے لِئے بے شرع بنا تاکہ بے شرع لوگوں کو کھینچ لاؤں (اگرچہ خُدا کے نزدِیک بے شرع نہ تھا بلکہ مسِیح کی شرِیعت کے تابِع تھا)۔ کمزوروں کے لِئے کمزور بنا تاکہ کمزوروں کو کھینچ لاؤں۔ مَیں سب آدمِیوں کے لِئے سب کُچھ بنا ہُؤا ہُوں تاکہ کِسی طرح سے بعض کو بچاؤں۔ اور مَیں سب کُچھ اِنجِیل کی خاطِر کرتا ہُوں تاکہ اَوروں کے ساتھ اُس میں شرِیک ہوؤں۔ کیا تُم نہیں جانتے کہ دَوڑ میں دَوڑنے والے دَوڑتے تو سب ہی ہیں مگر اِنعام ایک ہی لے جاتا ہے؟ تُم بھی اَیسے ہی دَوڑو تاکہ جِیتو۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-کُرِنتِھیوں 9