۱-کُرِنتِھیوں 56:15-58
۱-کُرِنتِھیوں 56:15-58 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
موت کا ڈنک گُناہ ہے، اَور گُناہ کا زور شَریعت ہے۔ مگر خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیں فتح بخشتا ہے۔ اِس لیٔے میرے عزیز بھائیو اَور بہنوں، ثابت قدم رہو اَور خُداوؔند کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہو، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند میں تمہاری محنت بے فائدہ نہیں ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 56:15-58 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
موت کا ڈنک گناہ ہے اور گناہ شریعت سے تقویت پاتا ہے۔ لیکن خدا کا شکر ہے جو ہمیں ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح کے وسیلے سے فتح بخشتا ہے۔ غرض، میرے پیارے بھائیو، مضبوط بنے رہیں۔ کوئی چیز آپ کو ڈانواں ڈول نہ کر دے۔ ہمیشہ خداوند کی خدمت جاں فشانی سے کریں، یہ جانتے ہوئے کہ خداوند کے لئے آپ کی محنت مشقت رائیگاں نہیں جائے گی۔
۱-کُرِنتِھیوں 56:15-58 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَوت کا ڈنک گُناہ ہے اور گُناہ کا زور شرِیعت ہے۔ مگر خُدا کا شُکر ہے جو ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے۔ پس اَے میرے عزِیز بھائِیو! ثابِت قدم اور قائِم رہو اور خُداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تُمہاری مِحنت خُداوند میں بے فائِدہ نہیں ہے۔