۱-کُرِنتِھیوں 13:15-15
۱-کُرِنتِھیوں 13:15-15 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اگر مُردوں کی قیامت نہیں تو المسیؔح بھی زندہ نہیں ہوئے۔ اَور اگر المسیؔح زندہ نہیں ہوئے، تو ہماری مُنادی کا کویٔی فائدہ نہیں اَور تمہارا ایمان لانا بھی بے فائدہ ٹھہرا۔ اگر مُردوں کا جی اُٹھنا ممکن نہیں تو گویا خُدا نے المسیؔح کو بھی زندہ نہیں کیا، تو ہماری یہ گواہی کہ اُس نے المسیؔح کو زندہ کیا، جھوٹی ٹھہری۔
۱-کُرِنتِھیوں 13:15-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اگر مُردے جی نہیں اُٹھتے تو مطلب یہ ہوا کہ مسیح بھی نہیں جی اُٹھا۔ اور اگر مسیح جی نہیں اُٹھا تو پھر ہماری منادی عبث ہوتی اور آپ کا ایمان لانا بھی بےفائدہ ہوتا۔ نیز ہم اللہ کے بارے میں جھوٹے گواہ ثابت ہوتے۔ کیونکہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ نے مسیح کو زندہ کیا جبکہ اگر واقعی مُردے نہیں جی اُٹھتے تو وہ بھی زندہ نہیں ہوا۔
۱-کُرِنتِھیوں 13:15-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگر مُردوں کی قِیامت نہیں تو مسِیح بھی نہیں جی اُٹھا۔ اور اگر مسِیح نہیں جی اُٹھا تو ہماری مُنادی بھی بے فائِدہ ہے اور تُمہارا اِیمان بھی بے فائِدہ۔ بلکہ ہم خُدا کے جُھوٹے گواہ ٹھہرے کیونکہ ہم نے خُدا کی بابت یہ گواہی دی کہ اُس نے مسِیح کو جِلا دِیا حالانکہ نہیں جِلایا اگر بِالفرض مُردے نہیں جی اُٹھتے۔