۱-کُرِنتِھیوں 24:14-25
۱-کُرِنتِھیوں 24:14-25 کِتابِ مُقادّس (URD)
لیکن اگر سب نبُوّت کریں اور کوئی بے اِیمان یا ناواقِف اندر آ جائے تو سب اُسے قائِل کر دیں گے اور سب اُسے پرکھ لیں گے۔ اور اُس کے دِل کے بھید ظاہِر ہو جائیں گے۔ تب وہ مُنہ کے بل گِر کر خُدا کو سِجدہ کرے گا اور اِقرار کرے گا کہ بیشک خُدا تُم میں ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 24:14-25 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن اگر سَب نبُوّت کریں اَور کویٔی غَیر مَسیحی یا ناواقِف شخص اَندر آ جائے تو وہ تمہاری باتیں سُن کر قائل ہو جائے گا اَور سَب لوگ اُسے اَچھّی طرح پرکھ بھی لیں گے۔ اُس کے دل کے بھید ظاہر ہو جایٔیں گے اَور وہ بھی مُنہ کے بَل گِرکر خُدا کو سَجدہ کرے گا اَور اقرار کرے گا کہ واقعی خُدا تمہارے درمیان مَوجُود ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 24:14-25 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے مقابلے میں اگر تمام لوگ نبوّت کر رہے ہوں اور کوئی غیرایمان دار اندر آئے تو کیا ہو گا؟ وہ سب اُسے قائل کر لیں گے کہ گناہ گار ہے اور سب اُسے پرکھ لیں گے۔ یوں اُس کے دل کی پوشیدہ باتیں ظاہر ہو جائیں گی، وہ گر کر اللہ کو سجدہ کرے گا اور تسلیم کرے گا کہ فی الحقیقت اللہ آپ کے درمیان موجود ہے۔