۱-کُرِنتِھیوں 4:12-7
۱-کُرِنتِھیوں 4:12-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
نِعمتیں تو طرح طرح کی ہیں مگر رُوح ایک ہی ہے۔ اور خِدمتیں بھی طرح طرح کی ہیں مگر خُداوند ایک ہی ہے۔ اور تاثِیریں بھی طرح طرح کی ہیں مگر خُدا ایک ہی ہے جو سب میں ہر طرح کا اثر پَیدا کرتا ہے۔ لیکن ہر شخص میں رُوح کا ظہُور فائِدہ پُہنچانے کے لِئے ہوتا ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 4:12-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
نِعمتیں تو مُختلف ہیں، لیکن پاک رُوح ایک ہی ہے۔ خدمتیں بھی طرح طرح کی ہیں، لیکن خُداوؔند ایک ہی ہے۔ اُن کے اثرات بھی مُختلف ہوتے ہیں، لیکن خُدا ایک ہی ہے جو سَب میں ہر طرح کا اثر پیدا کرتا ہے۔ لیکن پاک رُوح کا ظہُور ہر شخص کو فائدہ پہچانے کے لیٔے ہوتاہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 4:12-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
گو طرح طرح کی نعمتیں ہوتی ہیں، لیکن روح ایک ہی ہے۔ طرح طرح کی خدمتیں ہوتی ہیں، لیکن خداوند ایک ہی ہے۔ اللہ اپنی قدرت کا اظہار مختلف انداز سے کرتا ہے، لیکن خدا ایک ہی ہے جو سب میں ہر طرح کا کام کرتا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک میں روح القدس کا اظہار کسی نعمت سے ہوتا ہے۔ یہ نعمتیں اِس لئے دی جاتی ہیں تاکہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں۔