۱-کُرِنتِھیوں 18:12-21
۱-کُرِنتِھیوں 18:12-21 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مگر حقیقت یہ ہے کہ خُدا نے ہر عُضو کو بَدن میں اَپنی مرضی کے مُطابق رکھا ہے۔ اگر وہ سَب ایک ہی عُضو ہوتے تو بَدن کہاں ہوتا؟ مگر اَب اَعضا تو کیٔی ہیں لیکن بَدن ایک ہی ہے۔ آنکھ ہاتھ سے نہیں کہہ سکتی، ”مُجھے تمہاری ضروُرت نہیں،“ اَور نہ سَر پاؤں سے کہہ سَکتا ہے، ”میں تمہارا مُحتاج نہیں۔“
۱-کُرِنتِھیوں 18:12-21 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اللہ نے جسم کے مختلف اعضا بنا کر ہر ایک کو وہاں لگایا جہاں وہ چاہتا تھا۔ اگر ایک ہی عضو پورا جسم ہوتا تو پھر یہ کس قسم کا جسم ہوتا؟ نہیں، بہت سے اعضا ہوتے ہیں، لیکن جسم ایک ہی ہے۔ آنکھ ہاتھ سے نہیں کہہ سکتی، ”مجھے تیری ضرورت نہیں،“ نہ سر پاؤں سے کہہ سکتا ہے، ”مجھے تمہاری ضرورت نہیں۔“
۱-کُرِنتِھیوں 18:12-21 کِتابِ مُقادّس (URD)
مگر فی الواقِع خُدا نے ہر ایک عُضو کو بدن میں اپنی مرضی کے مُوافِق رکھّا ہے۔ اگر وہ سب ایک ہی عُضو ہوتے تو بدن کہاں ہوتا؟ مگر اب اعضا تو بُہت سے ہیں لیکن بدن ایک ہی ہے۔ پس آنکھ ہاتھ سے نہیں کہہ سکتی کہ مَیں تیری مُحتاج نہیں اور نہ سر پاؤں سے کہہ سکتا ہے کہ مَیں تُمہارا مُحتاج نہیں۔