۱-کُرِنتِھیوں 17:12-20
۱-کُرِنتِھیوں 17:12-20 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگر سارا بدن آنکھ ہی ہوتا تو سُننا کہاں ہوتا؟ اگر سُننا ہی سُننا ہوتا تو سُونگھنا کہاں ہوتا؟ مگر فی الواقِع خُدا نے ہر ایک عُضو کو بدن میں اپنی مرضی کے مُوافِق رکھّا ہے۔ اگر وہ سب ایک ہی عُضو ہوتے تو بدن کہاں ہوتا؟ مگر اب اعضا تو بُہت سے ہیں لیکن بدن ایک ہی ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 17:12-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اگر سارا بَدن آنکھ ہی ہوتا تو وہ کیسے سُنتا؟ اگر سارا بَدن کان ہی ہوتا تو وہ کیسے سُونگھتا؟ مگر حقیقت یہ ہے کہ خُدا نے ہر عُضو کو بَدن میں اَپنی مرضی کے مُطابق رکھا ہے۔ اگر وہ سَب ایک ہی عُضو ہوتے تو بَدن کہاں ہوتا؟ مگر اَب اَعضا تو کیٔی ہیں لیکن بَدن ایک ہی ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 17:12-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اگر پورا جسم آنکھ ہی ہوتا تو پھر سننے کی صلاحیت کہاں ہوتی؟ اگر سارا بدن کان ہی ہوتا تو پھر سونگھنے کا کیا بنتا؟ لیکن اللہ نے جسم کے مختلف اعضا بنا کر ہر ایک کو وہاں لگایا جہاں وہ چاہتا تھا۔ اگر ایک ہی عضو پورا جسم ہوتا تو پھر یہ کس قسم کا جسم ہوتا؟ نہیں، بہت سے اعضا ہوتے ہیں، لیکن جسم ایک ہی ہے۔