۱-کُرِنتِھیوں 4:1-6
۱-کُرِنتِھیوں 4:1-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مَیں تمہارے لیٔے ہمیشہ اَپنے خُدا کا شُکر اَدا کرتا ہُوں کیونکہ خُدا نے المسیح یِسوعؔ کے وسیلہ سے تُم پر فضل کیا ہے۔ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح میں تُم لوگ ہر لِحاظ سے مالا مال ہویٔے یعنی تُم علم والے ہو اَور کلام کرنے میں بھی ماہر ہو، اَور خُداوؔند المسیح کے بارے میں ہماری گواہی تُم لوگوں میں خُوب قائِم ہو چُکی ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 4:1-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں ہمیشہ آپ کے لئے خدا کا شکر کرتا ہوں کہ اُس نے آپ کو مسیح عیسیٰ میں اِتنا فضل بخشا ہے۔ آپ کو اُس میں ہر لحاظ سے دولت مند کیا گیا ہے، ہر قسم کی تقریر اور علم و عرفان میں۔ کیونکہ مسیح کی گواہی نے آپ کے درمیان زور پکڑ لیا ہے،
۱-کُرِنتِھیوں 4:1-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں تُمہارے بارے میں خُدا کے اُس فضل کے باعِث جو مسِیح یِسُوعؔ میں تُم پر ہُؤا ہمیشہ اپنے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں۔ کہ تُم اُس میں ہو کر سب باتوں میں کلام اور عِلم کی ہر طرح کی دَولت سے دَولت مند ہو گئے ہو۔ چُنانچہ مسِیح کی گواہی تُم میں قائِم ہُوئی۔