۱-توارِیخ 1:3-10
۱-توارِیخ 1:3-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
حبرون میں داؤد بادشاہ کے درجِ ذیل بیٹے پیدا ہوئے: پہلوٹھا امنون تھا جس کی ماں اخی نوعم یزرعیلی تھی۔ دوسرا دانیال تھا جس کی ماں ابی جیل کرملی تھی۔ تیسرا ابی سلوم تھا۔ اُس کی ماں معکہ تھی جو جسور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی تھی۔ چوتھا ادونیاہ تھا جس کی ماں حجیت تھی۔ پانچواں سفطیاہ تھا جس کی ماں ابی طال تھی۔ چھٹا اِترعام تھا جس کی ماں عِجلہ تھی۔ داؤد کے یہ چھ بیٹے اُن ساڑھے سات سالوں کے دوران پیدا ہوئے جب حبرون اُس کا دار الحکومت تھا۔ اِس کے بعد وہ یروشلم میں منتقل ہوا اور وہاں مزید 33 سال حکومت کرتا رہا۔ اُس دوران اُس کی بیوی بت سبع بنت عمی ایل کے چار بیٹے سِمعا، سوباب، ناتن اور سلیمان پیدا ہوئے۔ مزید بیٹے بھی پیدا ہوئے، اِبحار، اِلی سوع، اِلی فلط، نوجہ، نفج، یفیع، اِلی سمع، اِلیَدع اور اِلی فلط۔ کُل نو بیٹے تھے۔ تمر اُن کی بہن تھی۔ اِن کے علاوہ داؤد کی داشتاؤں کے بیٹے بھی تھے۔ سلیمان کے ہاں رحبعام پیدا ہوا، رحبعام کے ابیاہ، ابیاہ کے آسا، آسا کے یہوسفط،
۱-توارِیخ 1:3-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
یہ داؤُد کے بیٹے ہیں جو حبرُوؔن میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔ پہلوٹھا امنوؔن یزرعیلی اخِینُوؔعم کے بطن سے۔ دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابِیجیلؔ کے بطن سے۔ تِیسرا ابی سلوؔم جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ کا بیٹا تھا۔ چَوتھا ادُونیاہ جو حجِیّت کا بیٹا تھا۔ پانچواں سفطیاہ ابی طال کے بطن سے۔ چھٹا اِترعاؔم اُس کی بِیوی عِجلہ سے۔ یہ چھ حبرُوؔن میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔ اُس نے وہاں سات برس چھ مہِینے سلطنت کی اور یروشلیِم میں اُس نے تَینتِیس برس سلطنت کی۔ اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔ سِمعا اور سُوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔ اور اِبحار اور الِیسمع اور الِیفلط۔ اور نُجہ اور نفج اور یفِیعہ۔ اور الِیسمع اور الِیدؔع اور الِیفلط۔ یہ نَو۔ یہ سب حرموں کے بیٹوں کے علاوہ داؤُد کے بیٹے تھے اور تمر اِن کی بہن تھی۔ اور سُلیماؔن کا بیٹا رحُبعاؔم تھا۔ اُس کا بیٹا ابیاؔہ۔ اُس کا بیٹا آسا۔ اُس کا بیٹا یہُوسفط۔