۱-توارِیخ 14:29-16
۱-توارِیخ 14:29-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
پر مَیں کَون اور میرے لوگوں کی حقِیقت کیا کہ ہم اِس طرح سے خُوشی خُوشی نذرانہ دینے کے قابِل ہوں؟ کیونکہ سب چِیزیں تیری طرف سے مِلتی ہیں اور تیری ہی چِیزوں میں سے ہم نے تُجھے دِیا ہے۔ کیونکہ ہم تیرے آگے پردیسی اور مُسافِر ہیں جَیسے ہمارے سب باپ دادا تھے۔ ہمارے دِن رُویِ زمِین پر سایہ کی طرح ہیں اور قیام نصِیب نہیں۔ اَے خُداوند ہمارے خُدا یہ سارا ذخِیرہ جو ہم نے تیّار کِیا ہے کہ تیرے پاک نام کے لِئے ایک گھر بنائیں تیرے ہی ہاتھ سے مِلا ہے اور سب تیرا ہی ہے۔
۱-توارِیخ 14:29-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میری اور میری قوم کی کیا حیثیت ہے کہ ہم اِتنی فیاضی سے یہ چیزیں دے سکے؟ آخر ہماری تمام ملکیت تیری طرف سے ہے۔ جو کچھ بھی ہم نے تجھے دے دیا وہ ہمیں تیرے ہاتھ سے ملا ہے۔ اپنے باپ دادا کی طرح ہم بھی تیرے نزدیک پردیسی اور غیرشہری ہیں۔ دنیا میں ہماری زندگی سائے کی طرح عارضی ہے، اور موت سے بچنے کی کوئی اُمید نہیں۔ اے رب ہمارے خدا، ہم نے یہ سارا تعمیری سامان اِس لئے اکٹھا کیا ہے کہ تیرے مُقدّس نام کے لئے گھر بنایا جائے۔ لیکن حقیقت میں یہ سب کچھ پہلے سے تیرے ہاتھ سے حاصل ہوا ہے۔ یہ پہلے سے تیرا ہی ہے۔