YouVersion Logo
تلاش

رُومیوں 7:8-14

رُومیوں 7:8-14 UCV

اِس لیٔے کہ جِسمانی غرض خُدا کی عداوت کرتی ہے؛ وہ نہ تو خُدا کی شَریعت کے تابع ہے نہ ہو سکتی ہے۔ جو لوگ جِسم کے غُلام ہیں، خُدا کو خُوش نہیں کرسکتے۔ لیکن تُم اَپنے جِسم کے نہیں بَلکہ رُوح کے تابع ہو بشرطیکہ خُدا کا رُوح تُم میں بسا ہُوا ہو۔ اَور جِس میں المسیؔح کا رُوح نہیں وہ المسیؔح کا نہیں۔ لیکن اگر المسیؔح تُم میں ہے تو تمہارا بَدن تو گُناہ کے سبب سے مُردہ ہے لیکن تمہاری رُوح راستبازی کے سبب سے زندہ ہے۔ اَور اگر اُس کا رُوح تُم میں بسا ہُواہے جِس نے حُضُور عیسیٰ کو مُردوں میں سے زندہ کیا تو المسیؔح کو مُردوں میں سے زندہ کرنے والا تمہارے فانی بدنوں کو بھی اَپنے اُس رُوح کے وسیلہ سے زندہ کرے گا جو تُم میں بسا ہُواہے۔ چنانچہ اَے بھائیو اَور بہنوں! ہم گُناہ آلُودہ فِطرت کے قرضدار نہیں کہ اُس فِطرت کے مُطابق زندگی گُزاریں۔ کیونکہ اگر تُم گُناہ آلُودہ فِطرت کے مُطابق زندگی گُزاروگے تو ضروُر مروگے لیکن اگر پاک رُوح کے ذریعہ بَدن کے بُرے کاموں کو نابُود کرو گے تو زندہ رہوگے۔ اِس لیٔے کہ جو خُدا کے رُوح کی ہدایت پر چلتے ہیں وُہی خُدا کے بیٹے ہیں۔