لیکن خُدا ہمارے لیٔے اَپنی مَحَبّت یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جَب ہم گنہگار ہی تھے تو المسیؔح نے ہماری خاطِر اَپنی جان قُربان کر دی۔ پس جَب ہم المسیؔح خُون بہائے جانے کے باعث راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں تو ہم اُن ہی کے وسیلہ سے غضب الٰہی سے بھی ضروُر بچیں گے۔ کیونکہ جَب خُدا کے دُشمن ہونے کے باوُجُود اُس کے بیٹے عیسیٰ کی موت کے وسیلہ سے ہماری اُس خُدا سے صُلح ہو گئی تو صُلح ہونے کے بعد تو ہم اُس المسیؔح کی زندگی کے سبب سے ضروُر ہی بچیں گے۔ اَور نہ صِرف یہ بَلکہ ہم اَپنے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے ذریعہ خُدا کی رِفاقت پر فخر کرتے ہیں کیونکہ المسیؔح کے باعث خُدا کے ساتھ ہمارا صُلح ہو گیا ہے۔
پڑھیں رُومیوں 5
سنیں رُومیوں 5
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: رُومیوں 8:5-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos