مگر اَیسی بات نہیں کہ جِتنا قُصُور ہے اِتنی ہی فضل کی نِعمت ہے۔ کیونکہ جَب ایک آدمی کے قُصُور کے سبب سے بہت سے اِنسان مَر گیٔے تو ایک آدمی یعنی حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے فضل کے سبب بہت سے اِنسانوں کو خُدا کے فضل کی نِعمت بڑی اِفراط سے عطا ہویٔی۔ اِس کے علاوہ خُدا کے فضل کی بخشش اَور اُس ایک آدمی کے گُناہ کے نتائج ایک سے نہیں۔ کیونکہ ایک گُناہ کا نتیجہ سزا کے حُکم کی صورت میں نکلا لیکن گُناہوں کی کثرت اَیسے فضل کا باعث ہویٔی جِس کے سبب سے اِنسان راستباز ٹھہرایا گیا۔ جَب ایک آدمی کے گُناہ کے سبب سے موت نے اُسی ایک کے وسیلہ سے سَب پر حُکومت کی تو جو لوگ فضل اَور راستبازی کی نِعمت اِفراط سے پاتے ہیں وہ بھی ایک آدمی یعنی حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے اَبدی زندگی میں ضروُر ہی بادشاہی کریں گے۔
پڑھیں رُومیوں 5
سنیں رُومیوں 5
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: رُومیوں 15:5-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos