YouVersion Logo
تلاش

رُومیوں 1:5-8

رُومیوں 1:5-8 UCV

چونکہ، ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گیٔے ہیں، اِس لیٔے ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے ہماری خُدا کے ساتھ صُلح ہو چُکی ہے۔ ایمان لانے سے ہم نے المسیؔح کے وسیلہ سے اُس فضل کو پا لیا ہے اَور اُس پر قائِم بھی ہیں اَور اِس اُمّید پر ناز کرتے ہیں کہ ہم بھی خُدا کے جلال میں شریک ہُوں گے۔ اَور صِرف یہی نہیں بَلکہ ہم اَپنی مُصیبتوں میں بھی خُوش ہوتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مُصیبت سے ثابت قدمی پیدا ہوتی ہے۔ اَور ثابت قدمی سے مُستقِل مِزاجی اَور مُستقِل مِزاجی سے اُمّید پیدا ہوتی ہے۔ اَیسی اُمّید ہمیں مایوس نہیں کرتی کیونکہ جو پاک رُوح ہمیں بخشی گئی ہے اُس کے وسیلہ سے خُدا کی مَحَبّت ہمارے دلوں میں ڈالی گئی ہے۔ کیونکہ جَب ہم نا طاقتی سے بے بس ہی تھے تو المسیؔح نے عَین وقت پر بےدینوں کے لیٔے اَپنی جان دی۔ کسی راستباز کی خاطِر بھی مُشکِل سے کویٔی اَپنی جان دے گا مگر شاید کسی میں جُرأت ہو کہ وہ کسی نیک شخص کے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دے۔ لیکن خُدا ہمارے لیٔے اَپنی مَحَبّت یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جَب ہم گنہگار ہی تھے تو المسیؔح نے ہماری خاطِر اَپنی جان قُربان کر دی۔

پڑھیں رُومیوں 5

اس رُومیوں 1:5-8 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام