YouVersion Logo
تلاش

رُومیوں 8:15-13

رُومیوں 8:15-13 UCV

میرا کہنا یہ ہے کہ المسیؔح مختون یہُودیوں کا خادِم بنے تاکہ جو وعدے خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔے تھے اُنہیں پُورا کرکے خُدا کو سچّا ثابت کریں۔ اَور غَیریہُودی بھی اُن کی رحمت کی وجہ خُدا کی تمجید کریں جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اِس لیٔے میں غَیریہُودیوں میں تیری حَمد کروں گا؛ اَور تیرے نام کے نغمہ گاؤں گا۔“ اَور پھر یہ کہا گیا ہے کہ ”اَے غَیریہُودیوں! اُس خُدا کی اُمّت کے ساتھ خُوشی مناؤ۔“ اَور یہ بھی، ”اَے تمام غَیریہُودیوں! خُداوؔند کی حَمد کرو، اَور اَے سَب اُمّتوں! اُن کی سِتائش کرو۔“ اَور یسعیاؔہ نبی بھی فرماتے ہیں، ”یسّیؔ کی جڑ پھُوٹ نکلے گی، یعنی ایک شخص غَیریہُودیوں پر حُکومت کرنے کو اُٹھے گا؛ تمام غَیریہُودیوں کی اُمّید اُسی پر قائِم رہے گی۔“ کیونکہ تُم ایمان رکھتے ہو اِس لیٔے خُدا جو اُمّید کا سرچشمہ ہے تُمہیں پُورے طور پر خُوشی اَور اِطمینان سے معموُر کر دے تاکہ پاک رُوح کی قُدرت سے تمہاری اُمّید بڑھتی چلی جائے۔

پڑھیں رُومیوں 15