YouVersion Logo
تلاش

رُومیوں 14:15-33

رُومیوں 14:15-33 UCV

اَے بھائیو اَور بہنوں! مُجھے تمہارے بارے میں یقین ہے کہ تُم خُود بھی نیکی سے معموُر ہو اَور علم بھی بہت زِیادہ رکھتے ہو اَور ایک دُوسرے کو نصیحت کرنے کے قابِل بھی ہو۔ تو بھی میں نے بعض باتیں بڑی دِلیری کے ساتھ تُمہیں لکھی ہیں تاکہ تُم اُنہیں یاد رکھ سکو، یہ اِس لیٔے کہ خُدا نے مُجھ پر فضل کیا ہے کہ میں غَیریہُودیوں میں المسیؔح عیسیٰ کا خادِم بنُوں۔ اَور کاہِنؔ کے طور پر خُدا کی خُوشخبری سُناتا رہُوں، تاکہ غَیریہُودی پاک رُوح سے مُقدّس ہوکر اَیسی نذر بَن جایٔیں جو خُدا کی حُضُوری میں مقبُول ٹھہرے۔ چنانچہ میں خُدا کی اِس خدمت پر فخر کرتا ہُوں جسے میں المسیؔح عیسیٰ میں اَنجام دے رہا ہُوں۔ مُجھے کسی اَور کام کے ذِکر کرنے کی جُرأت نہیں سِوائے اِن کاموں کے جو المسیؔح نے میرے ذریعہ کیٔے ہیں تاکہ میں غَیریہُودیوں کو خُدا کے تابع کردُوں۔ المسیؔح نے نہ صِرف کام اَور کلام کے وسیلہ سے مُجھ سے یہ کرایاہے بَلکہ نِشانوں اَور معجزوں کی قُوّت یعنی خُدا کی رُوح کی قُدرت کے وسیلہ سے بھی مدد کی ہے۔ اِس لیٔے میں نے یروشلیمؔ شہر سے لے کر چاروں طرف صُوبہ اِلِّرِکُم تک المسیؔح کی انجیل کی مُنادی جُرأت کے ساتھ کی ہے۔ میرے سامنے صِرف ایک ہی مقصد تھا کہ جہاں المسیؔح کا نام نہیں جانا گیا وہاں خُوشخبری سُناؤں کیونکہ میں کسی دُوسرے کی ڈالی ہویٔی بُنیاد پر عمارت نہیں اُٹھانا چاہتا تھا۔ بَلکہ چاہتا تھا کہ جَیسا کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”وَیسا ہی ہو، جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہنچی وہ دیکھیں گے، اَور جنہوں نے سُنا تک نہیں وہ سمجھیں گے۔“ میں تمہارے پاس آنا چاہتا تھا لیکن اکثر کویٔی نہ کویٔی رُکاوٹ پیش آتی رہی۔ لیکن چونکہ اَب اِن علاقوں میں میری ضروُرت نہیں رہی اَور میں کیٔی بَرس سے تمہارے پاس آنے کا مُشتاق بھی ہُوں، اِس لیٔے مُجھے اُمّید ہے کہ مُلک اِسپینؔ جاتے وقت تمہارے پاس ہوتا ہُوا جاؤں گا۔ جَب تُم سے دل بھر کر مُلاقات کرلُوں گا تو مُجھے اُمّید ہے کہ تُم آگے جانے میں میری مدد کرو گے۔ ابھی، فی الحال تو، میں خُداوؔند کے مُقدّسین کی خدمت کرنے کے لیٔے یروشلیمؔ جا رہا ہُوں کیونکہ مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ کے مَسیحی مُومِنِین یروشلیمؔ کے غریب مُقدّسین کے لیٔے عَطیّہ بھیجنا چاہتے ہیں۔ یہ کام اُنہُوں نے کیا تو رضامندی سے ہے لیکن یہ اُن کا فرض بھی ہے کیونکہ جَب غَیریہُودی مَسیحی مُومِنِین نے یہُودی مَسیحی مُومِنِین کی رُوحانی برکتوں سے فائدہ اُٹھایا ہے تو لازِم ہے کہ وہ بھی اَپنی جِسمانی نِعمتوں سے اُن کی خدمت کریں۔ لہٰذا میں اِس خدمت کو اَنجام دے کر یعنی پُوری رقم اُن تک پہنچا کر اِسپینؔ کے لیٔے روانہ ہو جاؤں گا اَور راہ میں ہی تُم سے مُلاقات کروں گا۔ میں جانتا ہُوں کہ جَب تمہارے پاس آؤں گا تو المسیؔح کی ساری برکتیں لے کر آؤں گا۔ اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تُمہیں خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا، واسطہ دے کر اَور پاک رُوح کی مَحَبّت یاد دلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ میرے ساتھ مِل کر خُدا سے میرے لیٔے دعا کرنے میں سرگرم رہو۔ کہ میں یہُودیؔہ کے علاقہ کے اُن بےاِعتقادوں سے بچا رہُوں جو المسیؔح کے نافرمان ہیں اَور میری یروشلیمؔ میں اَنجام دی جانے والی خدمت وہاں کے مُقدّسین کو پسند آئے اَور خُدا کی مرضی سے تمہارے پاس آکر خُوشی سے تازہ دَم ہو سکوں۔ خُدا جو سلامتی کا سَر چشمہ ہے، تُم سَب کے ساتھ ہو۔ آمین۔

پڑھیں رُومیوں 15