YouVersion Logo
تلاش

مُکاشفہ 1:19-7

مُکاشفہ 1:19-7 UCV

اِس کے بعد مَیں نے آسمان پر گویا ایک بڑی جماعت کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، ”ہللّویاہ! نَجات اَور جلال اَور قُدرت ہمارے خُدا ہی کی ہے، کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔ اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔ اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔“ پھر دُوسری بار اُنہُوں نے پُکار کر کہا: ”ہللّویاہ! اَور اُس کے جلنے کا دُھواں اَبد تک اُٹھتا رہے گا۔“ تَب چوبیسوں بُزرگوں اَور چاروں جانداروں نے مُنہ کے بَل گِر کر خُدا کو جو تخت نشین تھا، سَجدہ کرکے کہا: ”آمین، ہللّویاہ!“ پھر تختِ الٰہی سے یہ آواز آئی، ”اَے خُدا کے سَب بندوں، خواہ چُھوٹے یا بڑے، تُم جو اُس کا خوف رکھتے ہو، ہمارے خُدا کی حَمد کرو!“ پھر مَیں نے ایک اَیسی بڑی ہُجوم کی آواز سُنی جو کسی بڑے آبشار کے شور اَور بجلی کے کڑکنے کی زوردار آواز کی مانند تھی۔ وہ کہہ رہی تھی: ”ہللّویاہ! کیونکہ خُداوؔند ہمارا خُدا قادرمُطلق بادشاہی کرتا ہے۔“ آؤ ہم خُوشی منائیں اَور نہایت شادمان ہوں اَور خُدا کی تمجید کریں! کیونکہ برّہ کی شادی کا وقت آ گیا ہے، اَور اُس کی دُلہن نے اَپنے آپ کو آراستہ کر لیا ہے۔