YouVersion Logo
تلاش

مُکاشفہ 1:13-18

مُکاشفہ 1:13-18 UCV

وہ اَژدہا سمُندر کی ریت پر جا کھڑا ہُوا۔ اَور مَیں نے ایک حَیوان کو سمُندر میں سے نکلتے دیکھا۔ اُس کے دس سینگ اَور سات سَر تھے اَور دس سینگوں پر دس شاہی تاج تھے، اَور اُس کے سَب سَروں پر کُفر بھرے نام لکھے ہویٔے تھے۔ اَورجو حَیوان مَیں نے دیکھا اُس کی شکل تیندوے کی مانند تھی، اَور پاؤں ریچھ کے سے اَور مُنہ شیرببر کا سا تھا۔ اَور اُس اَژدہا نے اَپنی قُدرت، اَپنا بڑا اِختیار اَور اَپنا تخت اُس حَیوان کے سُپرد کر دیا۔ اُس حَیوان کے ایک سَر پر کسی مہلک زخم کا نِشان تھا۔ وہ زخم کاری شفایاب ہو گیا اَور تمام اہلِ دُنیا تعجُّب کرتے ہویٔے اُس حَیوان کے پیچھے چلنے لگے۔ اُنہُوں نے اَژدہا کی پرستش کی کیونکہ اُس نے اَپنا اِختیار حَیوان کو دے دیا تھا، اَور اُنہُوں نے یہ کہتے ہویٔے اُس حَیوان کی بھی پرستش کی، ”اِس حَیوان کی مانند کون ہے اَور کون ہے جو اُس سے جنگ کر سَکتا ہے؟“ اُس حَیوان کو بڑا بول بولنے اَور کُفر بکنے کے لیٔے اُسے ایک مُنہ دیا گیا، اَور اُسے بِیالیس ماہ تک حُکومت کرنے کا اِختیار دیا گیا۔ اَور اُس نے خُدا کی نِسبت کُفر بکنے کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولا کہ اُس کے نام، اَور اُس کے خیمہ یا قِیام گاہ، اَور آسمانی باشِندوں کی نِسبت اُن کی خُوب بدگوئی کرے۔ اُسے خُدا کے مُقدّسین سے جنگ کرنے اَور اُن پر غالب آنے کی قُوّت دی گئی اَور اُسے ہر قبیلہ، ہر اُمّت، ہر اہلِ زبان اَور ہر قوم پر اِختیار دیا گیا۔ اَور تمام اہلِ زمین کے سَب باشِندے اُس حَیوان کی پرستش کریں گے، وہ سَب جِن کے نام اُس بِنائے عالَم سے ذبح کیٔے ہویٔے برّہ کی کِتابِ حیات میں درج نہیں کیٔے گیٔے تھے۔ جِس کے کان ہوں وہ سُن لے۔ ”اگر کویٔی اسیری کے لیٔے ہے، تو وہ اسیری میں جائے گا۔ اگر کویٔی تلوار سے قتل کرےگا، وہ تلوار ہی سے قتل کیا جائے گا۔“ اِس کا مطلب ہے کہ خُدا کے مُقدّسین کو صبر اَور ایمان پر قائِم رہنا ضروُری ہے۔ پھر مَیں نے ایک حَیوان کو زمین میں سے نکلتے دیکھا۔ اُس کے دو سینگ تھے جو برّہ کے سینگوں کی طرح تھے، لیکن وہ اَژدہا کی طرح بولتا تھا۔ وہ پہلے حَیوان کا سارا اِختیار اُس حَیوان کے سامنے کام میں لاتا تھا اَور دُنیا اَور اُس میں رہنے والوں سے اُس حَیوان کی پرستش کراتا تھا، جِس کا زخم کاری شفایاب ہو گیا تھا۔ وہ بڑے بڑے معجزانہ نِشانات دِکھاتا تھا، یہاں تک کہ لوگوں کی نظروں کے عَین سامنے آسمان سے زمین پر آگ نازل کر دیتا تھا۔ اَور زمین کے باشِندوں کو اُن معجزوں اَور نِشانات کے سبب سے، جنہیں اُس حَیوان کے سامنے دِکھانے کا اُس کو قُوّت دی گئی تھا، اَور اِن کے ذریعہ اُس نے زمین کے سَب باشِندوں کو گُمراہ کیا تھا۔ اَور زمین کے سَب باشِندوں کو حُکم دیتا تھا کہ جِس حَیوان کو تلوار کا زخم کاری لگا تھا وہ زندہ ہو گیا ہے، اِس لیٔے اُس کی تعظیم میں بُت بناؤ۔ اُسے پہلے حَیوان کی بُت میں جان ڈالنے کا اِختیار دیا گیا تاکہ حَیوان کے بُت بولنے لگے اَورجو اُس بُت کو سَجدہ کرنے سے منع کریں اُنہیں قتل کروا ڈالے۔ اُس نے چُھوٹے بڑے، اَمیر غریب، آزاد غُلام سَب لوگوں کے داہنے ہاتھ یا پیشانی پر ایک خاص نِشان لگوانے کے لیٔے مجبُور کیا، تاکہ اُن کے سِوا جِن پر اُس حَیوان کا نِشان یعنی اُس کا نام یا اُس کے نام کا عدد نہ ہو، اَور کویٔی دُوسرا خریدوفروخت نہ کر سکے۔ یہاں پر حِکمت کی ضروُرت ہے۔ جو عقل رکھتا ہے وہ اِس حَیوان کا عدد گِن لے کیونکہ یہ آدمی کا عدد ہے اَور اُس کا عدد چھ سَو چھیاسٹھ ہے۔