لیکن آپ نے تو ترک کر دیا اَور ٹھکرا دیا، اَور آپ اَپنے ممسوح سے بہت ناراض ہو گئے۔ آپ اَپنے خادِم کے ساتھ کئے ہُوئے عہد سے دست بردار ہو گئے اَور آپ نے اُس کے تاج کو خاک میں مِلا کر ناپاک کر دیا۔ آپ نے اُس کی سَب فصیلیں توڑ ڈالیں اَور اُس کے محکم قلعوں کو کھنڈر بنا دیا۔ سَب آنے جانے والوں نے اُسے لُوٹ لیا؛ اَور وہ اَپنے ہمسایوں میں ملامت کا باعث ہو گیا۔ آپ نے اُس کے مُخالفوں کا داہنا ہاتھ بُلند کیا ہے؛ آپ نے اُس کے سَب دُشمنوں کو مسرُور کیا۔ آپ نے اُس کی تلوار کی دھار کو موڑ دیا اَور میدانِ جنگ میں اُس کے قدم جمنے نہ دئیے۔ آپ نے اُس کی شوکت کا خاتِمہ کر دیا اَور اُس کا تخت زمین پر پٹک دیا۔ آپ نے اُس کے جَوانی کے دِن گھٹا دئیے؛ اَور اُسے شرم کا نقاب پہنا دیا۔ اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ اَپنے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے چُھپائے رکھیں گے؟ آپ کا غضب کب تک آگ کی مانند بھڑکتا رہے گا؟ یاد کریں کہ میری زندگی کس قدر تیزرَو ہے، آپ نے سَب بنی آدمؔ کو فُضول ہی پیدا کیا! وہ کون سا شخص ہے جو ہمیشہ زندہ رہے اَور موت کو نہ دیکھے، یا اَپنے آپ کو پاتال میں جانے سے بچا سکے؟ اَے خُداوؔند، آپ کی وہ پہلی شفقت و مَحَبّت کہاں گئی، اَپنی وفاداری کے نام میں جِس کی قَسم آپ نے داویؔد سے کھائی تھی؟ اَے خُداوؔند، یاد کریں کہ کس طرح آپ کے بندوں کا مضحکہ اُڑایا گیا، اَور مَیں اَپنے سینے میں ساری قوموں کے طعنے لیٔے پھرتا ہُوں۔ اَے یَاہوِہ، وہ طعنے جِن کے ذریعہ آپ کے دُشمنوں نے مضحکہ اُڑایا، جِس کے ساتھ اُنہُوں نے آپ کے ممسوح کا قدم قدم پر مضحکہ اُڑایا۔ یَاہوِہ کی ابدُالآباد سِتائش ہوتی رہے! آمین ثُمّ آمین۔
پڑھیں زبُور 89
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 38:89-52
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos