خُدا اَپنے مُقدّس قِیام میں، یتیموں کا باپ اَور بیواؤں کا مُحافظ ہیں۔ خُدا تنہا اِنسان کا گھر بساتے ہیں، اَور قَیدیوں کی نغموں سے قیادت کرتے ہیں؛ لیکن باغی خشک زمین میں رہتے ہیں۔ اَے خُدا، جَب آپ اَپنے لوگوں کے آگے آگے چلے، اَور جَب آپ ویرانے میں سے گزرے، تو زمین کانپ اُٹھی، آسمان نے مینہ برسایا، اَور خُدا کے سامنے یعنی کوہِ سِینؔائی کے خُدا، اَور اِسرائیل کے خُدا کے سامنے، اَے خُدا، آپ نے خُوب مینہ برسایا؛ اَور اَپنی تھکی ہوئی مِیراث کو تازگی بخشی۔ آپ کی اُمّت اُس مُلک میں بس گئی، اَور اَے خُدا، آپ نے اَپنے فیض سے، مسکینوں کی ضرورتیں پُوری کیں۔ خُداوؔند نے جو حُکم دیا، خواتین کی ایک بڑی جماعت نے خُوشخبری کو سُنایا
پڑھیں زبُور 68
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 5:68-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos