مَیں نے اَپنے دُشمنوں کا تعاقب کرکے اُنہیں کُچل ڈالا؛ اَور جَب تک وہ تباہ نہ ہو گئے مَیں واپس نہ لَوٹا۔ مَیں نے اُنہیں کُچل دیا تاکہ وہ اُٹھ نہ پائیں؛ وہ میرے پاؤں کے نیچے گِر گیٔے۔ آپ نے مُجھے جنگ کے لیٔے قُوّت سے مُسلّح کیا؛ اَور میرے مُخالفوں کو میرے قدموں میں جھُکا دیا۔ آپ نے لڑائی میں میرے دُشمنوں کو پیٹھ دِکھانے پر مجبُور کیا، اَور مَیں نے اَپنے حریفوں کو تباہ کر دیا۔ اُنہُوں نے مدد کے لئے پُکارا، لیکن اُنہیں بچانے والا کویٔی نہ تھا۔ اُنہُوں نے یَاہوِہ کی بھی دہائی دی، لیکن اُنہُوں نے جَواب نہ دیا۔ تَب مَیں نے اُنہیں پیس پیس کر ہَوا میں اُڑتی ہُوئی گَرد کی مانند بنا دیا؛ اَور مَیں نے اُنہیں گلی کوچوں کی کیچڑ کی مانند روند ڈالا۔
پڑھیں زبُور 18
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 37:18-42
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos