میں خاک کے سُپرد کر دیا گیا ہُوں؛ آپ اَپنے کلام کے مُطابق میری زندگی کا تحفُّظ کریں۔ مَیں نے اَپنی روِشیں بَیان کیں اَور آپ نے مُجھے جَواب دیا؛ مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔ اَپنے قوانین کے اُصُول میرے ذہن نشین کر دیں؛ تَب مَیں آپ کے عجائب پر غور کروں گا۔ غم کے مارے میری جان خستہ حال ہے؛ اَپنے کلام کے مُطابق مُجھے تقویّت بخشیں۔ جھُوٹ کی راہوں سے مُجھے دُور رکھیں؛ اَپنے آئین کے ذریعہ مُجھ پر مہربانی فرمائیں۔ مَیں نے راستی کی راہ اِختیار کرلی ہے؛ اَور اَپنا دِل آپ کے آئین کے اَحکام پر لگائے رکھا ہے۔ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی شہادتوں سے لپٹا ہُوا ہُوں؛ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں۔ مَیں آپ کے اَحکام کی راہ میں دَوڑتا ہُوں، کیونکہ آپ نے میری سمجھ میں کشادگی عطا فرمائی ہے۔ اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنے قوانین پر چلنا سکھائیں؛ تَب میں آخِر تک اُن پر عَمل کرتا رہُوں گا۔ مُجھے فہم عطا کریں اَور مَیں آپ کے آئین پر عَمل کروں گا اَور اَپنے پُورے دِل سے اُس پر چلُوں گا۔ مُجھے اَپنے اَحکام کی راہ پر چلائیں، کیونکہ اُس میں میری خُوشنودی ہے۔ میرے دِل کو اَپنے شہادتوں کی طرف پھیر دیں؛ نہ کہ خُود غرضی کی طرف۔ میری آنکھوں کو بیکار چیزوں کی طرف سے پھیر دیں؛ اَپنے کلام کے مُطابق میری زندگی کی راہوں کا تحفُّظ کریں۔ اَپنے خادِم کے ساتھ اَپنا وعدہ پُورا کریں، تاکہ لوگ آپ کا خوف مانتے رہیں۔ جِس ملامت کا مُجھے خوف ہے اُسے دُور کر دیں، کیونکہ آپ کے آئین بھلی ہے۔ دیکھو مَیں آپ کے قوانین کا کس قدر مُشتاق ہُوں! اَپنی راستبازی سے میری زندگی کا تحفُّظ کریں۔
پڑھیں زبُور 119
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 25:119-40
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos