YouVersion Logo
تلاش

زبُور 1:118-16

زبُور 1:118-16 UCV

یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ اِسرائیل کہے: ”اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ اَہرونؔ کا گھرانا کہے: ”اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ یَاہوِہ کا خوف ماننے والے کہیں: ”اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ مَیں نے مُصیبت میں یَاہوِہ کو پُکارا، اُنہُوں نے میری سُنی اَور مُجھے چھُڑایا۔ یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، میں خوف نہ کروں گا۔ اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟ یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، وہ میرے مددگار ہیں۔ اِس لیٔے میں فتح پاؤں گا اَور اَپنے دُشمنوں کا زوال دیکھوں گا۔ یَاہوِہ میں پناہ لینا اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔ یَاہوِہ میں پناہ لینا اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔ سَب قوموں نے مُجھے گھیرلیا، لیکن یَاہوِہ کے نام سے میں اُنہیں کاٹ ڈالوں گا۔ وہ مُجھے ہر طرف سے گھیر لیتے ہیں، لیکن یَاہوِہ کے نام سے میں اُنہیں نابود کر دُوں گا۔ اُنہُوں نے شہد کی مکھّیوں کی مانند مُجھے گھیرلیا، لیکن وہ کانٹوں کی آگ کی طرح جلد بُجھ گیٔے؛ یَاہوِہ کے نام سے مَیں نے اُنہیں نابود کر دیا۔ مُجھے دھکیل دیا گیا اَور مَیں گرنے ہی کو تھا، کہ یَاہوِہ نے میری مدد کی۔ یَاہوِہ میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہیں؛ وہ میری نَجات بَن گئے۔ راستبازوں کے خیموں میں خُوشی اَور فتح کی للکاریں گونج رہی ہیں: ”یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں! یَاہوِہ کا داہنا ہاتھ بُلند ہُواہے؛ یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں!“

پڑھیں زبُور 118