میں یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں کیونکہ اُنہُوں نے میری صدا سُنی؛ اُنہُوں نے میری مِنّت سُنی۔ چونکہ اُنہُوں نے میری طرف کان لگایا، اِس لیٔے میں عمر بھر اُن سے دعا کرتا رہُوں گا۔ موت کی رسّیوں نے مُجھے جکڑ لیا، اَور پاتال کی اَذیّت مُجھ پر آ پڑی؛ میں دُکھ اَور غم میں مُبتلا ہو گیا۔ تَب مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی: ”اَے یَاہوِہ، مُجھے بچا لیں!“ یَاہوِہ کریم اَور صادق ہیں؛ ہمارے خُدا رحیم ہیں۔ یَاہوِہ سادہ دِل لوگوں کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اشد ضروُرت کے وقت اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا۔ اَے میری جان، پھر سے مطمئن ہو جا، کیونکہ یَاہوِہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے۔ کیونکہ اَے یَاہوِہ آپ نے، میری جان کو موت سے، اَور میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے، اَور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے بچایا ہے، تاکہ میں زندوں کی دُنیا میں یَاہوِہ کے حُضُور میں چلتا رہُوں۔
پڑھیں زبُور 116
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:116-9
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos