چور اگر بھُوک کے مارے اَپنا پیٹ بھرنے کے لیٔے چوری کرے تو لوگ اُسے حقیر نہیں جانتے۔ لیکن اگر وہ چوری کرتا پکڑا جائے، تو اُسے سات گُنا اَدا کرنا ہوگا، خواہ اُسے اَپنے گھر کا سارا مال ہی کیوں نہ دینا پڑے۔ جو آدمی زنا کرتا ہے وہ کم عقل ہے؛ اَیسا کرنے والا اَپنے آپ کو تباہ کر لیتا ہے۔ وہ گھونسے کھاتا اَور ذِلّت اُٹھاتا ہے، اُس کی رُسوائی کبھی نہ مٹےگی؛ کیونکہ حَسد خَاوند کے قہر کو بھڑکاتا ہے، اَور وہ اِنتقام کے وقت ہرگز ترس نہ کھائے گا۔ وہ کویٔی مُعاوضہ قبُول نہ کرےگا؛ اَور رشوت لینے سے بھی اِنکار کرےگا خواہ وہ کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔
پڑھیں امثال 6
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: امثال 30:6-35
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos