امثال 8:1-19

امثال 8:1-19 UCV

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔ وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔ اَے میرے بیٹے! اگر گُناہ آلُودہ لوگ تُمہیں پھُسلائیں، تو تُم اُن کی باتوں میں نہ آنا۔ اگر وہ کہیں، ”ہمارے ساتھ چلو؛ آؤ ہم کسی کا خُون بہانے کے لیٔے تاک میں بیٹھیں، اَور کسی بے قُصُور اِنسان کے لیٔے ناحق گھات لگائیں؛ آؤ ہم اُنہیں قبر کی مانند زندہ، اَور پاتال کی مانند سالِم نگل جایٔیں گے؛ ہم ہر قِسم کی قیمتی اَشیا حاصل کریں گے اَور اَپنے گھروں کو لُوٹ کے مال سے بھر لیں گے؛ ہمارے ساتھ مِل جاؤ، اَور ہم سَب کی ایک ہی تھیلی ہوگی۔“ اَے میرے بیٹے! تُم اُن کے ہمراہ نہ جانا، نہ اُن کی راہ پر قدم رکھنا؛ کیونکہ اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں، اَور وہ خُون بہانے کے لیٔے جلدی کرتے ہیں۔ کیونکہ شِکاری کا پرندوں کی آنکھوں کے سامنے جال بچھانا کس قدر بے فائدہ ہے! یہ لوگ تو اَپنا ہی خُون بہانے کے لیٔے تاک میں بیٹھتے ہیں؛ وہ اَپنی ہی جان کے لیٔے گھات لگاتے ہیں! ناجائز آمدنی کے پیچھے جانے والوں کا اَنجام اَیسا ہی ہوتاہے؛ جو اُسے حاصل کرتے ہیں وہ اَپنے ہی پڑوسی کی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔