تمہارا مِزاج بھی وَیسا ہی ہو، جَیسا المسیؔح عیسیٰ کا تھا: اگرچہ وہ خُدا کی صورت پر تھے، پھر بھی حُضُور عیسیٰ نے خُدا کی برابری کو اَپنے قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سمجھا؛ بَلکہ اَپنے آپ کو خالی کر دیا، اَور غُلام کی صورت اِختیّار کرکے، اِنسانوں کے مُشابہ ہو گئے۔ حُضُور عیسیٰ نے اِنسانی شکل میں ظاہر ہوکر، اَپنے آپ کو فروتن کر دیا اَور موت بَلکہ صلیبی موت تک فرمانبردار رہے! اِس لیٔے خُدا نے حُضُور عیسیٰ کو نہایت ہی اُونچا درجہ دیا، اَور حُضُور عیسیٰ کو وہ نام عطا فرمایا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے، تاکہ حُضُور عیسیٰ کے نام پر ہر کویٔی گُھٹنوں کے بَل جُھک جائے، چاہے وہ آسمان پر ہو، چاہے زمین پر، چاہے زمین کے نیچے۔
پڑھیں فِلِپیّوں 2
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: فِلِپیّوں 5:2-10
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos