YouVersion Logo
تلاش

مرقُس 7:3-12

مرقُس 7:3-12 UCV

حُضُور عیسیٰ اَپنے شاگردوں کے ساتھ جھیل کی طرف تشریف لے گیٔے، اَور صُوبہ گلِیل اَور یہُودیؔہ سے لوگوں کا ایک بڑا ہُجوم بھی آپ کے پیچھے چل رہاتھا۔ اَور یہُودیؔہ، یروشلیمؔ، اِدوُمیہؔ، دریائے یردؔن کے پار اَور صُورؔ اَور صیؔدا کے علاقوں کے لوگ بھی آ پہُنچے، کیونکہ اُنہیں پتہ چَلاتھا کہ حُضُور عیسیٰ بہت بَڑے بَڑے کام کرتے ہیں۔ ہُجوم کو دیکھ کر حُضُور عیسیٰ نے اَپنے شاگردوں سے کہا، میرے لیٔے ایک چھوٹی کشتی تیّار رکھو لوگ بہت ہی زِیادہ ہیں، کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ مُجھے دبا دیں۔ حُضُور عیسیٰ نے بہت سے لوگوں کو شفا بخشی تھی، لہٰذا جتنے لوگ بیمار تھے آپ کو چھُونے کی کوشش میں اُن پر گِرے پڑتے تھے۔ بَدرُوحیں بھی حُضُور عیسیٰ کو دیکھتی تھیں، اُن کے سامنے گِرکر چِلّانے لگتی تھیں، ”آپ خُدا کے بیٹے ہیں۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُنہیں سخت تَاکید کی کہ وہ دُوسروں کو اُن کے بارے میں نہ بتائیں۔

پڑھیں مرقُس 3