حُضُور عیسیٰ لاوی کے گھر، میں کھانا کھانے بَیٹھے، تو کیٔی محصُول لینے والے اَور گنہگار لوگ حُضُور عیسیٰ اَور اُن کے شاگردوں کے ساتھ کھانے میں شریک ہو گئے، اَیسے بہت سے لوگ حُضُور عیسیٰ کے پیچھے ہو لیٔے تھے۔ شَریعت کے عالِم جو فرِیسی فرقہ سے تعلّق رکھتے تھے حُضُور عیسیٰ کو گنہگاروں اَور محصُول لینے وَالوں کے ساتھ کھاتے دیکھا، تو فریسیوں نے شاگردوں سے پُوچھا: ”یہ محصُول لینے وَالوں اَور گنہگاروں کے ساتھ کیوں کھاتا ہے؟“ حُضُور عیسیٰ نے یہ سُن کر اُن کو جَواب دیا، ”بیِماروں کو طبیب کی ضروُرت ہوتی ہے، صحت مندوں کو نہیں۔ میں راستبازوں کو نہیں، بَلکہ گنہگاروں کو بُلانے آیا ہُوں۔“
پڑھیں مرقُس 2
سنیں مرقُس 2
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: مرقُس 15:2-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos