YouVersion Logo
تلاش

مرقُس 35:10-45

مرقُس 35:10-45 UCV

تَب زبدیؔ کے بیٹے، یعقوب اَور یُوحنّؔا حُضُور عیسیٰ، کے پاس آئے اَور مِنّت کرکے کہنے لگے، ”اُستاد محترم، ہم آپ سے جو بھی مِنّت کریں، وہ آپ ہمارے لیٔے کر دیجیئے۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے پُوچھا، ”تُم کیا چاہتے ہو کہ میں تمہارے لیٔے کروں؟“ اُنہُوں نے کہا، ”ہم پر یہ مہربانی کیجئے کہ آپ کے جلال میں ہم میں سے ایک آپ کے دائیں طرف اَور دُوسرا آپ کے بائیں طرف بَیٹھے۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُنہیں جَواب دیا، ”تُم نہیں جانتے کہ کیا مانگ رہے ہو۔ کیاتُم وہ پیالہ پی سکتے ہو جو میں پینے پر ہُوں اَور وہ پاک غُسل لنیے جا رہا ہُوں تُم لے سکتے ہو؟“ اُنہُوں نے کہا، ”ہم اُس کے لیٔے بھی تیّار ہیں۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”اِس میں تو کویٔی شک نہیں کہ جو پیالہ میں پینے والا ہُوں تُم بھی پِیوگے اَورجو پاک غُسل میں لینے والا ہُوں تُم بھی لوگے، لیکن یہ میرا کام نہیں کہ کسی کو اَپنی دائیں یا بائیں طرف بِٹھاؤں۔ یہ مقام جِن کے لیٔے مُقرّر کیا جاچُکا ہے اُن ہی کے لیٔے ہے۔“ جَب باقی دس شاگردوں نے یہ سُنا، وہ یعقوب اَور یُوحنّؔا پر خفا ہونے لگے۔ لیکن حُضُور عیسیٰ نے اُنہیں پاس بُلایا اَور اُن سے فرمایا، ”تُمہیں مَعلُوم ہے کہ اِس جہاں کے غَیریہُودیوں کے حُکمراں اُن پر حُکمرانی کرتے ہیں، اَور اُن کے اُمرا اُن پر اِختیّار جتاتے ہیں۔ مگر تُم میں اَیسا نہیں ہونا چاہیے۔ بَلکہ، تُم میں وُہی بڑا ہوگا جو تمہارا خادِم بنے گا، اَور اگر تُم میں کویٔی سَب سے اُونچا درجہ حاصل کرنا چاہے تو وہ سَب کا غُلام بنے۔ کیونکہ اِبن آدمؔ اِس لیٔے نہیں آیا کہ خدمت لے بَلکہ، اِس لیٔے کہ خدمت کرے، اَور اَپنی جان دے کر بہتیروں کو رِہائی بَخشے۔“

پڑھیں مرقُس 10

سنیں مرقُس 10