YouVersion Logo
تلاش

مرقُس 2:1-8

مرقُس 2:1-8 UCV

جَیسا کہ حضرت یسعیاؔہ نبی کے صحیفہ میں لِکھّا ہُواہے: ”میں اَپنا پیغمبر تیرے آگے بھیج رہا ہُوں، جو تیرے آگے تیری راہ تیّار کرے گا“ ”بیابان میں کویٔی پُکار رہا ہے، ’خُداوؔند کے لیٔے راہ تیّار کرو، اُس کے لیٔے راہیں سیدھی بناؤ۔‘ “ لہٰذا پاک غُسل دینے والے حضرت یحییٰ کی آمد ہُوئی اَور وہ بیابان میں، گُناہوں کی مُعافی کے واسطے تَوبہ کرنے اَور پاک غُسل لینے کی مُنادی کرنے لگے۔ تَب یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے سارے علاقوں سے سَب لوگ نِکل کر حضرت یحییٰ کے پاس گیٔے اَور اَپنے گُناہوں کا اقرار کیا، اَور اُنہُوں نے حضرت یحییٰ سے دریائے یردؔن میں پاک غُسل لیا۔ حضرت یحییٰ اُونٹ کے بالوں سے بُنا لباس پہنتے تھے اَور اُن کا کمربند چمڑے کا تھا۔ اَور اُن کی خُوراک ٹِڈّیاں اَور جنگلی شہد تھی۔ اَور یہ اُن کا پیغام تھا: ”جو میرے بعد آنے والا ہے وہ مُجھ سے بھی زِیادہ زورآور شخص ہے، میں اِس لائق بھی نہیں کہ جُھک کر اُن کے جُوتوں کے تسمے کھول سکوں۔ میں تو تُمہیں صِرف پانی سے پاک غُسل دیتا ہُوں، لیکن وہ تُمہیں پاک رُوح سے پاک غُسل دیں گے۔“

پڑھیں مرقُس 1

سنیں مرقُس 1

اس مرقُس 2:1-8 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام