جَب فریسیوں نے یہ دیکھا تو حُضُور عیسیٰ کے شاگردوں سے پُوچھا، ”تمہارا اُستاد محصُول لینے وَالوں اَور گنہگاروں کے ساتھ کیوں کھاتا ہے؟“ حُضُور عیسیٰ نے یہ سُن کر جَواب دیا، ”بیِماروں کو طبیب کی ضروُرت ہوتی ہے، صحت مندوں کو نہیں۔ مگر تُم جا کر اِس بات کا مطلب دریافت کرو: ’میں قُربانی سے زِیادہ رحم دِلی کو پسند کرتا ہُوں۔‘ کیونکہ میں راستبازوں کو نہیں، لیکن گنہگاروں کو اَپنا پیروکار ہونے کے واسطے بُلانے آیا ہُوں۔“ اُس وقت حضرت یحییٰ کے شاگردوں نے حُضُور کے پاس آکر پُوچھا، ”کیا وجہ ہے کہ ہم اَور فرِیسی تو اکثر روزہ رکھتے ہیں لیکن آپ کے شاگرد روزہ نہیں رکھتے؟“ حُضُور عیسیٰ نے اُنہیں جَواب دیا، ”کیا براتی دُلہا کی مَوجُودگی میں ماتم کرسکتے ہیں؟ لیکن وہ وقت بھی آئے گا جَب دُلہا اُن سے جُدا کیا جائے گا؛ تَب وہ روزہ رکھیں گے۔ ”پُرانی پوشاک پر نئے کپڑے کا پیوند کویٔی نہیں لگاتا کیونکہ نیا کپڑا اُس پُرانی پوشاک میں سے کُچھ کھینچ لیتا ہے اَور پوشاک زِیادہ پھٹ جاتی ہے۔ اِسی طرح نئے انگوری شِیرے کو بھی پُرانی مَشکوں میں نہیں بھرتا ورنہ مَشکیں پھٹ جایٔیں گی اَور انگوری شِیرے کے ساتھ مَشکیں بھی برباد ہو جایٔیں گی۔ لہٰذا نئے انگوری شِیرے کو نئی مَشکوں ہی میں بھرنا چاہئے تاکہ دونوں سلامت رہیں۔“
پڑھیں متّی 9
سنیں متّی 9
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: متّی 11:9-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos