YouVersion Logo
تلاش

متّی 28:8-34

متّی 28:8-34 UCV

جَب حُضُور عیسیٰ جھیل کے اُس پار گدرینیوں کے علاقہ میں پہُنچے تو وہاں دو آدمی جِن میں بَدرُوحیں تھیں، قبروں سے نِکل کر اُنہیں ملے۔ وہ اتنے ظالِم تھے کہ کویٔی اُس راستے سے گزر نہیں سَکتا تھا۔ وہ چِلّا چِلّاکر کہنے لگے، ”اَے خُدا کے بیٹے، آپ کا ہم سے کیا لینا دینا ہے؟ کیا آپ مُقرّر وقت سے پہلے ہی ہمیں عذاب میں ڈالنے آ گئے ہیں؟“ اُن سے کُچھ دُور بہت سے سُؤروں کا ایک بڑا غول چر رہاتھا۔ پس بَدرُوحوں نے حُضُور سے مِنّت کرکے کہا، ”اگر آپ ہمیں نکالتے ہیں تو ہمیں سُؤروں کے غول میں بھیج دیجئے۔“ لہٰذا حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”جاؤ!“ اَور وہ نِکل کر سُؤروں میں داخل ہو گئیں اَور سُؤروں کا سارا غول اُونچی ڈھلان سے لپکا اَور جھیل میں جا گِرا اَور ڈُوب مَرا۔ سُؤر چرانے والے بھاگ کھڑے ہویٔے اَور شہر میں جا کر لوگوں سے سارا ماجرا اَور بَدرُوحوں سے پریشان آدمیوں کا حال بَیان کیا۔ تَب شہر کے سَب لوگ حُضُور عیسیٰ سے مِلنے کو نکلے اَور حُضُور کو دیکھتے ہی مِنّت کرنے لگے کہ آپ ہماری سرحد سے باہر چَلے جایٔیں۔

پڑھیں متّی 8