YouVersion Logo
تلاش

متّی 1:28-10

متّی 1:28-10 UCV

سَبت کے بعد، ہفتہ کے پہلے دِن، جَب صُبح ہو ہی رہی تھی کہ مریمؔ مَگدلِینیؔ اَور دُوسری مریمؔ قبر کو دیکھنے آئیں۔ اَور اُسی وقت اَچانک ایک بڑا زلزلہ آیا کیونکہ خُداوؔند کا فرشتہ آسمان سے اُترا تھا اَور قبر کے پاس جا کر پتّھر کو لُڑھکا دیا اَور اُس پر بَیٹھ گیا۔ اُس کی صورت بِجلی کی مانِند تھی اَور اُس کی پوشاک برف کی طرح سفید تھی۔ اَور پہرہ دار اُس کے ڈر کے مارے کانپ اُٹھے اَور مُردہ سے ہو گئے۔ فرشتہ نے عورتوں سے فرمایا، ”ڈرو مت، کیونکہ میں جانتا ہُوں کہ تُم حُضُور عیسیٰ کو ڈُھونڈ رہی ہو، جو مصلُوب ہویٔے تھے۔ حُضُور یہاں نہیں ہیں؛ کیونکہ وہ اَپنے کہنے کے مُطابق جی اُٹھے ہیں۔ آؤ، اَور وہ جگہ دیکھو جہاں حُضُور عیسیٰ کو رکھا کیا تھا۔ اَور جلدی جا کر حُضُور کے شاگردوں کو خبر دو: ’حُضُور مُردوں میں سے جی اُٹھے ہیں اَور تُم سے پہلے صُوبہ گلِیل کو پہُنچ رہے ہیں۔ تُم اُنہیں وہیں دیکھوگے۔‘ دیکھو میں نے تُمہیں بتا دیا ہے۔“ اِس لیٔے وہ عورتیں خوف اَور بڑی خُوشی کے ساتھ قبر سے فوراً باہر آئیں اَور دَوڑتے ہویٔے گئیں تاکہ شاگردوں کو خبر دے سکیں۔ اَچانک حُضُور عیسیٰ اُن سے ملے اَور اُنہیں ”سلام،“ کہا۔ اُنہُوں نے پاس آکر حُضُور کے پاؤں پکڑ لیٔے اَور اُنہیں سَجدہ کیا۔ تَب حُضُور عیسیٰ نے اُن سے فرمایا، ”ڈرو مت۔ جاؤ اَور میرے بھائیوں سے کہو کہ صُوبہ گلِیل کے لیٔے روانہ ہو جایٔیں؛ وہ مُجھے وہیں دیکھیں گے۔“

پڑھیں متّی 28

سنیں متّی 28

Related Videos