اِس کے فوراً بعد حُضُور عیسیٰ نے شاگردوں کو حُکم دیا کہ تُم کشتی میں بَیٹھ کر مُجھ سے پہلے جھیل کے پار چلے جاؤ اَور جَب تک میں ہُجوم کو رخصت کرکے آتا ہُوں۔ اُنہیں رخصت کرنے کے بعد وہ تنہائی میں دعا کرنے کے لیٔے ایک پہاڑی پر چَلےگئے۔ اَور رات ہو چُکی تھی اَور وہ وہاں تنہا تھے۔ اَور اُس وقت کشتی کنارے سے کافی دُور پہُنچ چُکی تھی اَور مُخالف ہَوا کے باعث لہروں سے ڈگمگا رہی تھی۔ رات کے چوتھے پہر کے قریب حُضُور عیسیٰ جھیل پر چلتے ہویٔے اُن کے پاس پہُنچے۔ جَب شاگردوں نے حُضُور کو جھیل پر چلتے دیکھا تو گھبرا گیٔے اَور کہنے لگے، ”یہ تو کویٔی بھُوت ہے“ اَور ڈر کے مارے چِلّانے لگے۔ لیکن حُضُور عیسیٰ نے اُن سے فوراً کلام کیا، ”حوصلہ رکھو! میں ہُوں۔ ڈرو مت۔“ پطرس نے جَواب دیا، ”اَے خُداوؔند، اگر آپ ہی ہیں تو مُجھے حُکم دیجئے کہ میں بھی پانی پر چل کر آپ کے پاس آؤں۔“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”آ۔“ چنانچہ پطرس کشتی سے اُتر کر حُضُور عیسیٰ کے پاس پانی پر چل کر جانے لگا۔ مگر جَب اُس نے ہَوا کا زور دیکھا تو ڈر گیا اَور ڈُوبنے لگا، تَب اُس نے چِلّاکر کہا، ”اَے خُداوؔند، مُجھے بچائیے۔“ حُضُور عیسیٰ نے فوراً اَپنا ہاتھ بڑھایا اَور پطرس کو پکڑ لیا اَور فرمایا، ”اَے کم اِعتقاد، تُونے شک کیوں کیا؟“ اَور جَب وہ دونوں کشتی میں چڑھ گیٔے اَور ہَوا تھم گئی۔
پڑھیں متّی 14
سنیں متّی 14
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: متّی 22:14-32
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos