اِس کے فوراً بعد حُضُور عیسیٰ نے شاگردوں کو حُکم دیا کہ تُم کشتی میں بَیٹھ کر مُجھ سے پہلے جھیل کے پار چلے جاؤ اَور جَب تک میں ہُجوم کو رخصت کرکے آتا ہُوں۔ اُنہیں رخصت کرنے کے بعد وہ تنہائی میں دعا کرنے کے لیٔے ایک پہاڑی پر چَلےگئے۔ اَور رات ہو چُکی تھی اَور وہ وہاں تنہا تھے۔ اَور اُس وقت کشتی کنارے سے کافی دُور پہُنچ چُکی تھی اَور مُخالف ہَوا کے باعث لہروں سے ڈگمگا رہی تھی۔ رات کے چوتھے پہر کے قریب حُضُور عیسیٰ جھیل پر چلتے ہویٔے اُن کے پاس پہُنچے۔ جَب شاگردوں نے حُضُور کو جھیل پر چلتے دیکھا تو گھبرا گیٔے اَور کہنے لگے، ”یہ تو کویٔی بھُوت ہے“ اَور ڈر کے مارے چِلّانے لگے۔ لیکن حُضُور عیسیٰ نے اُن سے فوراً کلام کیا، ”حوصلہ رکھو! میں ہُوں۔ ڈرو مت۔“
پڑھیں متّی 14
سنیں متّی 14
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: متّی 22:14-27
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos