YouVersion Logo
تلاش

متّی 1:14-18

متّی 1:14-18 UCV

اُس وقت ہیرودیسؔ نے جو مُلک کے چوتھے حِصّہ پر حُکومت کرتاتھا حُضُور عیسیٰ کی شہرت سُنی، اَور اَپنے خادِموں سے فرمایا، ”یہ حضرت یحییٰ پاک غُسل دینے والے؛ جو مُردوں میں سے جی اُٹھے ہیں! اَور اِسی لیٔے تو اُن میں معجزے دکھانے کی قُدرت ہے۔“ اصل میں ہیرودیسؔ نے حضرت یحییٰ کو اَپنے بھایٔی فِلِپُّسؔ کی بیوی، ہیرودِیاسؔ کی وجہ سے پکڑواکر بندھوایا اَور قیدخانہ میں ڈال دیا تھا۔ کیونکہ حضرت یحییٰ ہیرودیسؔ سے بار بار کہہ رہے تھے کہ: ”تُمہیں ہیرودِیاسؔ کو اَپنی بیوی بنا کر رکھنا جائز نہیں۔“ اَور ہیرودیسؔ، حضرت یحییٰ کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن عوام سے ڈرتا تھا کیونکہ وہ حضرت یحییٰ کو نبی مانتے تھے۔ ہیرودیسؔ کی وِلادت ہیرودیسؔ کی سال گِرہ کے جَشن میں ہیرودِیاسؔ کی بیٹی نے مہمانوں کے سامنے ناچ کر ہیرودیسؔ کو بہت خُوش کیا اَور ہیرودیسؔ نے قَسم کھا کر اُس سے وعدہ کیا کہ تُو جو چاہے مانگ لے، میں تُجھے دُوں گا۔ لڑکی نے اَپنی ماں کے سِکھانے پر کہا، ”مُجھے حضرت یحییٰ پاک غُسل دینے والے کا سَر تھال میں یہاں چاہئے۔“ یہ سُن کر بادشاہ کو افسوس ہُوا، لیکن وہ مہمانوں کے سامنے قَسم دے چُکاتھا، اُس نے حُکم دیا کہ لڑکی کو حضرت یحییٰ کا سَر دے دیا جائے۔ چنانچہ اُس نے کسی کو قیدخانہ میں بھیج کر حضرت یحییٰ کا سَر قلم کروا دیا اَور حضرت یحییٰ کا سَر تھال میں رکھ کر لایا گیا اَور لڑکی کو دے دیا۔ اَور وہ اُسے اَپنی ماں کے پاس لے گئی۔ تَب حضرت یحییٰ کے شاگرد آئے اَور اُن کی لاش اُٹھاکر لے گیٔے اَور اُنہیں دفن کر دیا اَور جا کر حُضُور عیسیٰ کو خبر دی۔ جَب حُضُور عیسیٰ نے یہ خبر سُنی تو وہ کشتی کے ذریعہ ایک ویران جگہ کی طرف روانہ ہویٔے۔ اَور ہُجوم کو پتہ چَلا تو لوگ شہروں سے اِکٹھّے ہوکر پیدل ہی آپ کے پیچھے چل دئیے۔ جَب حُضُور عیسیٰ کشتی سے کنارے پر اُترے تو آپ نے ایک بَڑے ہُجوم کو دیکھا، اَور آپ کو اُن پر بڑا ترس آیا اَور آپ نے اُن بیِماروں کو شفا بخشی۔ جَب شام ہُوئی تو آپ کے شاگرد آپ کے پاس آکر کہنے لگے، ”یہ ایک ویران جگہ ہے اَور کافی دیر بھی ہو چُکی ہے، اِس لیٔے ہُجوم کو رخصت کر دیجئے تاکہ وہ گاؤں میں جا کر اَپنے لیٔے کھانا خرید سکیں۔“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”اُنہیں جانے کی ضروُرت نہیں، تُم ہی اُنہیں کُچھ کھانے کو دو۔“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”یہاں ہمارے پاس صِرف پانچ روٹیاں اَور دو مچھلِیاں ہیں۔“ حُضُور نے فرمایا، ”اُنہیں یہاں میرے پاس لے آؤ۔“

پڑھیں متّی 14