YouVersion Logo
تلاش

لُوقا 13:24-32

لُوقا 13:24-32 UCV

پھر اَیسا ہُوا کہ اُن میں سے دو شاگرد اُسی دِن اِماؤسؔ نام کے ایک گاؤں کی طرف جا رہے تھے جو یروشلیمؔ سے گیارہ کِلو مِیٹر کی دُوری پر تھا وہ آپَس میں اُن واقعات کے بارے میں باتیں کرتے جا رہے تھے جو ہویٔیں تھیں۔ جَب وہ باتوں میں مشغُول تھے اَور آپَس میں بحث کر رہے تھے، تو حُضُور عیسیٰ خُود ہی نَزدیک آکر اُن کے ساتھ ساتھ چلنے لگے؛ لیکن وہ حُضُور کو پہچان نہ پایٔے کیونکہ اُن کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہُوا تھا۔ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے پُوچھا، ”تُم لوگ آپَس میں کیا بحث کرتے ہویٔے جا رہے ہو؟“ وہ یہ سُن کر خاموش مایوس سا چہرا لٹکایٔے کھڑے ہو گیٔے۔ تَب اُن میں سے ایک جِس کا نام کِلیُپاسؔ تھا، آپ سے پُوچھا، ”کیا یروشلیمؔ میں اکیلا تُو ہی اجنبی ہے جو یہ بھی نہیں جانتا کہ اِن دِنوں شہر میں کیا کیا ہُواہے؟“ آپ نے اُن سے پُوچھا، ”کیا ہُواہے؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”حُضُور عیسیٰ ناصری کا واقعہ، وہ ایک نبی تھے۔ جنہیں کام اَور کلام کے باعث خُدا کی نظر میں اَور سارے لوگوں کے نَزدیک بڑی قُدرت حاصل تھی۔ اَور ہمارے اہم کاہِنؔوں اَور حُکاّم نے حُضُور کو قتل کرنے کا فرمان جاری کرایا، اَور حُضُور کو صلیب پر مصلُوب کر دیا؛ لیکن ہمیں تُو یہ اُمّید تھی کہ یہی وہ شخص ہے جو اِسرائیلؔ کو مخلصی عطا کرنے والا ہے اَور اِس کے علاوہ اِن واقعات کو ہوئے آج تیسرا دِن ہے۔ اِس کے علاوہ، ہمارے گِروہ کی چند عورتوں نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا ہے جو آج صُبح سویرے اُن کی قبر پر گئی تھیں، لیکن اُنہیں حُضُور عیسیٰ کی لاش نہ مِلی۔ اُنہُوں نے لَوٹ کر ہمیں بتایا کہ اُنہُوں نے فرشتوں کو دیکھا اَور فرشتوں نے اُنہیں بتایا کہ حُضُور عیسیٰ زندہ ہو گئے ہیں۔ تَب ہمارے بعض ساتھی بھی قبر پر گیٔے اَور جَیسا عورتوں نے کہاتھا اُسے وَیسا ہی پایا۔ لیکن اُنہُوں نے بھی حُضُور عیسیٰ کو نہیں دیکھا۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”تُم کتنے نادان، اَور نَبیوں کی بتایٔی ہویٔی باتوں کو یقین کرنے میں کتنے سُست ہو! کیا المسیؔح کے لیٔے ضروُری نہ تھا کہ وہ اَذیتّوں کو برداشت کرتا اَور پھر اَپنے جلال میں داخل ہوتا؟“ اَور آپ نے حضرت مُوسیٰ سے لے کر سارے نَبیوں کی باتیں جو آپ کے بارے میں کِتاب مُقدّس میں درج تھیں، اُنہیں سمجھا دیں۔ اتنے میں وہ اُس گاؤں کے نَزدیک پہُنچے جہاں اُنہیں جانا تھا، لیکن حُضُور عیسیٰ کے چلنے کے ڈھنگ سے اَیسا مَعلُوم ہُوا گویا وہ اَور آگے جانا چاہتے ہیں۔ لیکن اُنہُوں نے حُضُور کو یہ کہہ کر مجبُور کیا، ”کہ ہمارے پاس رُک جایٔیں، کیونکہ دِن تقریباً ڈھل چُکاہے؛ اَور شام ہونے والی ہے؛ پس وہ اُن کے ساتھ ٹھہرنے کے لیٔے اَندر چلے گیٔے۔“ جَب وہ اُن کے ساتھ دسترخوان پر بَیٹھے، تو آپ نے روٹی لی، اَور شُکر کرکے توڑا، اَور اُنہیں دینے لگے۔ تَب اُن کی آنکھیں کھُل گئیں اَور اُنہُوں نے حُضُور کو پہچان لیا، اَور حُضُور عیسیٰ اُن کی نظروں سے غائب ہو گیٔے۔ اُنہُوں نے آپَس میں کہا، ”کیا ہمارے دل جوش سے نہیں بھر گیٔے تھے جَب وہ راستے میں ہم سے باتیں کر رہے تھے اَور ہمیں کِتاب مُقدّس سے باتیں سمجھا رہے تھے۔“

پڑھیں لُوقا 24

اس لُوقا 13:24-32 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام