YouVersion Logo
تلاش

لُوقا 26:23-34

لُوقا 26:23-34 UCV

جَب فَوجی حُضُور عیسیٰ کو لیٔے جا رہے تھے، تو اُنہُوں نے شمعُونؔ کُرینی کو جو اَپنے گاؤں سے آ رہاتھا پکڑ لیا، اَور صلیب اُس پر رکھ دی تاکہ وہ اُسے اُٹھاکر حُضُور عیسیٰ کے پیچھے پیچھے لے چلے۔ لوگوں کا ایک بڑا ہُجوم آپ کے پیچھے ہو لیا، اَور ہُجوم میں کیٔی عورتیں بھی تھیں جو آپ کے لیٔے نوحہ اَور ماتم کر رہی تھیں۔ حُضُور عیسیٰ نے مُڑ کر اُن سے کہا، ”اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں! میرے لیٔے مت روؤ؛ بَلکہ اَپنے لیٔے اَور اَپنے بچّوں کے لیٔے روؤ۔ کیونکہ وہ دِن آنے والے ہیں جَب تُم یہ کہوگی، ’کہ وہ بانجھ عورتیں مُبارک ہیں جِن کے رحم بچّوں سے خالی رہے، اَور جِن کی چھاتِیوں نے دُودھ نہیں پِلایا!‘ تَب ” ’وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہم پر گِر پڑو!“ اَور ٹیلوں سے، ”کہ ہمیں چھُپا لو!“ ‘ کیونکہ، جَب لوگ ہرے درخت کے ساتھ اَیساسُلُوک کرتے ہیں، تو پھر سوکھے درخت کے ساتھ کیا کریں گے؟“ دو اَور مُجرم آدمی بھی تھے جنہیں حُضُور عیسیٰ کے ساتھ لے جایا جا رہاتھا، تاکہ اُنہیں بھی قتل کیا جائے۔ جَب وہ سَب کھوپڑی نامی جگہ پر پہُنچے، تو وہاں اُنہُوں نے حُضُور عیسیٰ کو دو مُجرموں کے درمیان ایک کو آپ کے دائیں طرف، اَور دُوسرے کو بائیں طرف مصلُوب کیا۔ حُضُور عیسیٰ نے دعا کی، ”اَے باپ، اِنہیں مُعاف کر، کیونکہ یہ نہیں جانتے کہ کیا کر رہے ہیں۔“ اَور اُنہُوں نے آپ کے کپڑوں پر قُرعہ ڈال کر آپَس میں تقسیم کر لیا۔

پڑھیں لُوقا 23

اس لُوقا 26:23-34 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام