YouVersion Logo
تلاش

لُوقا 1:22-13

لُوقا 1:22-13 UCV

عیدِفطیر جسے عیدِفسح بھی کہتے ہیں نَزدیک آ گئی تھی۔ اعلیٰ کاہِنؔ اَور شَریعت کے عالِم حُضُور عیسیٰ کو قتل کرنے کا سہی موقع ڈُھونڈ رہے تھے کیونکہ وہ عوام سے ڈرتے تھے۔ تبھی شیطان یہُوداؔہ میں سما گیا، جسے اِسکریوتی بھی کہتے تھے، جو بَارہ شاگردوں میں سے ایک تھا۔ وہ اہم کاہِنؔوں اَور بیت المُقدّس کے پہرےداروں کے افسران اَور رہنماؤں کے پاس گیا اَور اُن سے مشورہ کرنے لگاکہ وہ کس طرح حُضُور عیسیٰ کو اُن کے ہاتھوں میں پکڑوا دے۔ وہ بَڑے خُوش ہویٔے اَور اُسے رُوپیہ دینے پر راضی ہو گیٔے۔ یہُوداؔہ نے اُن کی بات مان لی اَور موقع ڈُھونڈنے لگاکہ جِس وقت آس پاس کویٔی ہُجوم نہ ہو حُضُور عیسیٰ کو کس طرح اُن کے حوالے کر دے۔ تَب عیدِفطیر کا دِن آیا، اُس دِن عیدِفسح کے برّہ کی قُربانی کرنا فرض تھا۔ حُضُور عیسیٰ نے پطرس اَور یُوحنّؔا کو یہ کہہ کر روانہ کیا، ”کہ جاؤ اَور ہمارے لیٔے عیدِفسح کے کھانے کی تیّاری کرو۔“ اُنہُوں نے پُوچھا، ”آپ کہاں چاہتے ہَیں کہ ہم فسح کا کھانا تیّار کریں؟“ حُضُور عیسیٰ نے اُنہیں جَواب دیا، ”شہر میں داخل ہوتے ہی تُمہیں ایک آدمی ملے گا جو پانی کا گھڑا لے جا رہا ہوگا۔ اُس کے پیچھے جانا اَور جِس گھر میں وہ داخل ہو اُس گھر کے مالک سے کہنا، ’اُستاد نے پُوچھا ہے: وہ مہمان خانہ کہاں ہے، جہاں میں اَپنے شاگردوں کے ساتھ عیدِفسح کا کھانا کھا سکوں؟‘ وہ تُمہیں ایک بڑا سا کمرہ اُوپر لے جا کر دکھائے گا جو ہر طرح سے آراستہ ہوگا۔ وہیں ہمارے لیٔے تیّاری کرنا۔“ اُنہُوں نے جا کر سَب کُچھ وَیسا ہی پایا جَیسا حُضُور عیسیٰ نے نہیں بتایا تھا پھر عیدِفسح کا کھانا تیّار کیا۔

پڑھیں لُوقا 22

سنیں لُوقا 22