پھر حُضُور عیسیٰ نے کہا: ”کسی شخص کے دو بیٹے تھے۔ اُن میں سے چھوٹے نے اَپنے باپ سے کہا، ’اَے باپ، جائِداد میں جو حِصّہ میرا ہے مُجھے دے دو۔‘ اِس لیٔے باپ نے اَپنی جائِداد اُن میں بانٹ دی۔ ”تھوڑے دِنوں بعد، چھوٹے بیٹے نے اَپنا سارا مال و متاع جمع کیا، اَور دُور کسی دُوسرے مُلک کو روانہ ہو گیا اَور وہاں اَپنی ساری دولت عیش و عشرت میں اُڑا دی۔“ جَب سَب کُچھ خرچ ہو گیا تو اُس مُلک میں ہر طرف سخت قحط پڑا اَور وہ محتاج ہو گیا۔ تَب وہ اُس مُلک کے ایک باشِندے کے پاس کام ڈُھونڈنے پہنچا۔ اُس نے اُسے اَپنے کھیتوں میں سُؤر چرانے کے کام پر لگا دیا۔ وہاں وہ اُن پھلیوں سے جنہیں سُؤر کھاتے تھے، اَپنا پیٹ بھرنا چاہتا تھا لیکن کویٔی اُسے پھلیاں بھی کھانے کو نہیں دیتا تھا۔ ”تَب وہ ہوش میں آیا، اَور کہنے لگا، ’میرے باپ کے مزدُوروں کو ضروُرت سے بھی زِیادہ کھانا ملتا ہے لیکن میں یہاں بھُوک کی وجہ سے مَر رہا ہُوں! میں اُٹھ کر اَپنے باپ کے پاس جاؤں گا اَور اُس سے کہُوں گا: اَے باپ! میں آسمانی خُدا کی نظر میں اَور تیری نظر میں گنہگار ہُوں۔ اَب تو میں اِس لائق بھی نہیں رہا کہ تیرا بیٹا کہلا سکوں؛ مُجھے بھی اَپنے مزدُوروں میں شامل کر لے۔‘
پڑھیں لُوقا 15
سنیں لُوقا 15
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: لُوقا 11:15-19
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos