YouVersion Logo
تلاش

لُوقا 1:14-14

لُوقا 1:14-14 UCV

ایک دفعہ سَبت کے دِن، حُضُور عیسیٰ کسی فرِیسی رہنما کے گھر کھانا کھانے گیٔے تو کیٔی فریسیوں کی نظر اُن پر تھی۔ وہاں ایک جلندری سُوجن کی بِیماری کا مریض بھی آپ کے سامنے بیَٹھا تھا۔ حُضُور عیسیٰ نے فریسیوں اَور شَریعت کے عالِموں سے پُوچھا، ”سَبت کے دِن شفا دینا جائز ہے یا نہیں؟“ لیکن سَب خاموش رہے، تَب حُضُور عیسیٰ نے اُس شخص کو چھُو کر شفا بخشی اَور رخصت کر دیا۔ اَور تَب اُن سے پُوچھا، ”اگر تُم میں سے کسی کا گدھا یا بَیل کنویں میں گِر پڑے اَور تو کیا وہ سَبت کے دِن اُسے فوراً باہر نہ نِکالے گا؟“ اَور وہ اُن باتوں کا جَواب نہ دے سکے۔ جَب حُضُور عیسیٰ نے دیکھا کہ جو لوگ کھانے پر بُلائے گیٔے تھے کس طرح مخصوص نشِستوں کی تلاش میں ہیں تو آپ نے اُن سے ایک تمثیل کہی: ”جَب کویٔی تُجھے شادی کی ضیافت پر بُلائے تو مہمان خصوصی کی جگہ پر نہ بَیٹھ، ہو سَکتا ہے کہ کویٔی تُجھ سے بھی زِیادہ مُعزّز شخص بُلایا گیا ہو۔ اَور، تُم دونوں کو بُلانے والا وہاں آکر تُجھ سے کہے کہ یہ جگہ اُس کے لیٔے ہے، ’تو تُجھے شرمندہ ہوکر اُٹھنا پڑے گا‘ اَور، سَب سے، پیچھے بیٹھنا پڑے گا۔ بَلکہ جَب بھی تُو کسی دعوت پر بُلایا جائے تو سَب سے پِچھلی جگہ بَیٹھ جاتا کہ جَب تیرا میزبان وہاں آئے تو تُجھ سے کہے، ’دوست، سامنے جا کر بَیٹھ۔‘ تَب سارے مہمانوں کے سامنے تیری کتنی عزّت ہوگی۔ کیونکہ جو کویٔی اَپنے آپ کو بڑا بنائے گا وہ چھوٹا کیا جائے گا اَورجو اَپنے آپ کو حلیم بنائے گا وہ بڑا کیا جائے گا۔“ پھر حُضُور عیسیٰ نے اَپنے میزبان سے کہا، ”جَب تو دوپہر کا یا رات کا کھانا پکوائے، تُو اَپنے دوستوں، بھائیوں یا بہنوں، رشتہ داروں یا اَمیر پڑوسیوں کو نہ بُلا؛ کیونکہ وہ بھی تُجھے بُلاکر، تیرا اِحسَان چُکا سکتے ہیں۔ بَلکہ جَب تُو ضیافت کرے تو غریبوں، ٹُنڈوں، لنگڑوں، اَور اَندھوں کو بُلا، اَور تُو برکت پایٔےگا۔ کیونکہ اُن کے پاس کُچھ نہیں جِس سے وہ تیرا اِحسَان چُکا سکیں، لیکن تُجھے اِس اِحسَان کا بدلہ راستبازوں کی قیامت کے دِن ملے گا۔“

پڑھیں لُوقا 14